سانحہ مستونگ، طلباءسمیت دیگر تمام ھلاک افراد کے خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجتی کے لئے احتجاجی ریلی نکالی گئی دھرنا دیاگیا

مستونگ ( ویب ڈیسک ،مانیٹر نگ ڈیسک )
سانحہ مستونگ کیخلاف طلباء طالبات فورم کی جانب سے سانحہ مستونگ میں ھلاک ہونے والے طلباء طالبات اور دیگر افراد کی ھلاکت اور زخمی افراد کے اہلخانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کرنے اور دہشت گردی کی روک تھام ،شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے حوالے سے آج بجے سلطان چوک مستونگ سے ریلی نکالی گئی اور مختلف سڑکوں سے ہوتا ہوا پریس کلب پہنچا جہاں مظاہرین بے احتجاج ریکارڈ کرائی ۔

مظاہرہ اور ریلی میں طلباء طالبات ،استاذ ہ ،پروفیسر اور سیاسی جماعتوں کے کارکنوں سمیت شہریوں نے شرکت کی ۔

بعد ازاں مظاہرین نے ڈپٹی کمشنر کے گھر کے سامنے کراچی شال شاہراہ پر دھرنا دے دیا ۔

اس موقع پر مظاہرے میں بلوچ طالب علموں کی نسل کشی بند کرو بند کرو،حق دو حق دو جینے کا حق دو،انصاف دو انصاف دو مستونگ کو انصاف دو،تحفظ دو تحفظ دو بلوچ طالب علموں کو تحفظ دو،مستونگ میں دھماکوں کا دھندہ بند کرو بند کرو ، معصوم بچوں کی قاتلوں کو گرفتار کرو ، سیکیورٹی کے نام پہ دھماکہ گردی بند کرو کے نعرے لگائے ۔

آپ کو علم ہے گزشتہ روز سانحہ مستونگ موٹرسائیکل میں نصب آئی ای ڈی بم دھماکہ میں 7 طالباء جن کی عمریں 5 سال سے 12 سال درمیان تھے ،بینک منیجر ،پولیس اہلکار ،اور سائیکل ساز ھلاک جبکہ 35 افراد جن میں طلباء طالبات شامل تھے زخمی ہوگئے تھے ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

تربت ، اسلام آباد اور شال سے بلوچ طالب علموں کو لاپتہ کرنے کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

ہفتہ نومبر 2 , 2024
کیچ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) کیچ کے مرکزی شہر تربت میں بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی بساک تربت زون کی جانب سے لاپتہ طالب علم سمیع بلوچ اور فصیح بلوچ کی جبری گمشدگی کو تین سال پورے ہونے اور گزشتہ روز اسلام آباد سے 10 طلباء کو لاپتہ کرنے کے خلاف […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ