جامعہ بلوچستان لاپتہ طالب علم سہیل اور فصیح کی عدم بازیابی کے خلاف احتجاجی دھرنا جاری

شال ( مانیٹرنگ ڈیسک ) شال تین سال قبل پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے جامعہ بلوچستان کے طالب علم سہیل بلوچ اور فصیح بلوچ کی عدم بازیابی کے خلاف بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی بساک کی جانب سے جامعہ بلوچستان میں دو روزہ دھرنا جاری ہے۔

آپ کو علم ہے طالب علم سہیل اور فصیح جو نوشکی سے تعلق رکھتے ہیں ان کو دو نومبر 2021 کو جامعہ بلوچستان کے احاطے سے جبراً لاپتہ کیا گیاتھا جو تاحال لاپتہ ہیں۔

اس سے پہلے بھی ان کے جبری گمشدگی کے خلاف بلوچستان سمیت کراچی میں احتجاجی مظاہرے کیے جاچکے ہیں ، جبکہ انکی جبری گمشدگی کے خلاف طالب علموں نےتعلیمی سرگرمیوں کا بھی بائیکاٹ کرکے احتجاجی کیمپ کا انعقاد کیا گیاتھا،جو اس وقت حکمران کے ساتھ مذاکرات کے بعد موخر کیے گئے تھے ۔ مگر دونوں طالب علموں کی گمشدگی کو تین سال مکمل ہوچکے ہیں لیکن وہ تاحال لاپتہ ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلوچستان فورسز نے ایک شخص کو قتل کردیا ،جبکہ دیگر واقعات میں بچی سمیت 2 افراد ھلاک 18 زخمی ہوگئے

جمعرات اکتوبر 31 , 2024
شال ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔ آئی ایس پی آرکے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ شدید تبادلہ ہوا۔آپریشن کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ