کچی میں تحصیلدار شیر دل ابڑو اور ریاستی مخبر کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ یو بی اے

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے کہا ہے کہ سرمچاروں 6 مارچ کو دوپہر تقریباً 12:30 بجے سرمچاروں نے ضلع کچھی کے علاقے نوشم کچھی اور ڈھاڈر کو ملانے والی شاہراہ پر ناکہ بندی کی اس دوران ایک مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا گیا، تاہم گاڑی میں موجود شخص نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی۔ فرار کی کوشش کے دوران سرمچاروں نے اس پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کوئٹہ کے نائب تحصیلدار شیر دل ابڑو موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

ترجمان نے کہا کہ ناکہ بندی کے دوران ایک اور کارروائی میں دولت خان کیری ولد جیوڑں کو حراست میں لیا گیا، جو ریاستی مخبر کے طور پر کام کر رہا تھا اور بلوچ آزادی پسندوں کو پہلے ہی مطلوب تھا۔ دورانِ حراست تفتیش میں دولت خان کیری نے اپنے متعدد سنگین جرائم کا اعتراف کیا۔ اس نے بتایا کہ وہ ریاستی اداروں کے ساتھ مل کر کئی بلوچ نوجوانوں کی گرفتاری کا سبب بنا، مختلف مواقع پر بلوچ آزادی پسندوں کی نشاندہی کرتا رہا، اور بلوچ آزادی پسند سنگت شہید اسماعیل عرف صوفی کی شہادت میں براہِ راست ملوث ہونے کا بھی اعتراف کیا۔مزید تفتیش کے دوران اس نے ضلع کچھی اور ڈھاڈر کے مختلف علاقوں میں ریاست کے لیے کام کرنے والے کئی دیگر مخبروں کے نام بھی بتائے۔
مذکورہ شخص گزشتہ کئی سالوں سے پاکستانی خفیہ اداروں کیلئے کام کررہا تھا ۔

  انہوں نے کہا کہ سنگین جرائم کے اعترافات کے بعد بلوچ قومی عدالت نے دولت خان کیری کو قومی غداری کا مرتکب قرار دے کر سزائے موت سنائی جس پر گذشتہ روز 6 مارچ کو عمل درآمد کیا گیا ۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

جنگ حکمرانوں کی، قیمت کی ادائیگی عوام پر؛ سامراج، ملا اشرافیہ اور جنگی سیاست کے خلاف عوامی محاذ — بی ایس او

ہفتہ مارچ 7 , 2026
بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا ہے کہ دنیا اس وقت ایک نہایت خطرناک اور تباہ کن جنگی صورتحال میں داخل ہو چکی ہے جس کے اثرات صرف ریاستی سطح تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ اس کی قیمت لاکھوں انسانوں کی جانوں، […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ