تربت میں مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ، دو افراد کو اغوا کرلیا،شال فائرنگ امام مسجد قتل

کیچ تربت سول سوسائٹی کے ڈپٹی کنوینر سماجی کارکن جمیل عمر کو دوست سمیت  مسلح افراد نے اغوا کرلیا۔

اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے تربت سول سوسائٹی کے ڈپٹی کنوینر اور متحرک سماجی کارکن جمیل عمر کو آج شام 6 بجے کولواہ سے تربت آتے ہوئے بلور کے قریب اغوا کرلیا۔ جمیل عمر اپنے ایک دوست ثنا بلوچ کے ہمراہ دو دن قبل کولواہ گئے تھے اور جمعرات کی شام واپس آرہے تھے۔ ذرائع کے مطابق موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ بھی کی اور اس کے بعد دونوں کواسلح کے زور پر  اغوا کرلیا۔

علاوہ ازیں شال  نواں کلی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے امام مسجد قتل۔ تفصیلات کے مطابق شال  کے نواحی علاقے نواں کلی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے امام مسجد کو قتل کردیا۔ ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر نعش کو اسپتال منتقل کردیا ، مزید تفتیش پولیس کررہی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

چمن گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گیا 5 افراد ھلاک ،گوادر ،اورماڑہ میں طوفانی بارش نے تباہی مچادی

جمعرات اپریل 18 , 2024
چمن بھر میں طوفانی بارش اور سیلاب، مضافاتی علاقوں کا زمینی رابطہ منظع ہوگیا۔ شن تالاب کے علاقے میں گاڑی ریلے میں بہہ گیا جس کے نتیجے میں  5 افراد ھلاک جن  میں 3 خواتین، دو بچے شامل ہیں، ایک بچہ ریلے میں بہہ گیا جس کی تلاش کا کام […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ