تربت کے علاقے جوسک شیوانی ندی سے ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق لاش کی شناخت طاہر رفیق سکنہ شاپک کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق لاش کے قریب سے ایک پستول بھی برآمد ہوا ہے۔ واقعے کی مزید تفصیلات اور نوجوان کی موت […]
Month: 2026 اکتوبر
کوئٹہ پریس کلب کے سامنے جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی) کا احتجاجی کیمپ 6399ویں روز بھی جاری، بیبرگ قمبرانی اور ذیشان کے لواحقین نے کیمپ میں شرکت کی۔ اس موقع پر لواحقین کا کہنا تھا کہ تمام تر کوششوں اور پرامن احتجاج […]
بلوچ نیشنل موومنٹ کے انسانی حقوق کے ادارے پانک (PAANK) نے دو بیانات جاری کرتے ہوئے بلوچستان میں جبری گمشدگیوں اور بلوچ شہریوں کے ماورائے عدالت قتل پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ پانک نے اپنے جاری […]
پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی نے بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے دشت چیری میں سیکیورٹی اداروں کے ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک مزدور کی شہادت اور چھ دیگر افراد کے زخمی ہونے کے واقعے پر شدید غم و غصے اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کی سخت الفاظ […]
بلوچ آزادی پسند تنظیم “بلوچ ریپبلکن گارڈز” کے ترجمان دوستین بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی آر جی کے سرمچاروں نے بلوچستان کے ضلع نصیر آباد کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں حاجی مغل خان بگٹی کے قریب اوچ پاور پلانٹ سے پنجاب جانے والی […]
کوئٹہ کے رہائشی بی بی شرف خاتون نے اپنے بیٹے کے قتل کے خلاف کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان، وزیر داخلہ، آئی جی پولیس بلوچستان اور ڈی آئی جی کوئٹہ سے انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران بی بی شرف […]
بلوچستان کے ضلع خضدار، گوادر اور جھل مگسی سے تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق جھل مگسی کے تحصیل گنداواہ کے علاقے سے مغوی عرفان علی دیناری کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ لاش گنداوہ کے علاقے میں پولیس تھانہ کوٹڑہ کی حدود گھاترہ سے برآمد ہوئی […]
تمپ میں پاکستانی فوج کی مختلف مقامات پر کارروائی، دو بھائیوں سمیت چار نوجوانوں کو حراست میں لے کر لاپتہ کر دیا، جبکہ ایک اور جبری لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ زرمبش زرائع کے مطابق، گزشتہ روز تمپ کے علاقے مند میں پاکستانی فورسز نے مختلف مقامات پر […]
ضلع کیچ کے علاقے دشت چیری کنچتی میں کھیتوں پر کام کرنے والے مزدوروں پر ڈرون حملہ، ایک مزدور جاں بحق جبکہ چھ دیگر زخمی ہوگئے۔ زرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت حفیظ خان ولد ملا عبداللہ سکنہ کچلاک کوئٹہ کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمیوں […]
بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل تمپ سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ کئے گئے نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ نوجوان کی شناخت عدیل ولد عبدالقیوم سکنہ کوھاڑ کے نام سے ہوئی ہے۔ مقامی زرائع کے مطابق عدیل بلوچ کی لاش سرنکن سے برآمد ہوئی ہے جسے تین […]