تربت: ڈرون حملے میں ایک مزدور جاں بحق، چھ زخمی

ضلع کیچ کے علاقے دشت چیری کنچتی میں کھیتوں پر کام کرنے والے مزدوروں پر ڈرون حملہ، ایک مزدور جاں بحق جبکہ چھ دیگر زخمی ہوگئے۔

زرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت حفیظ خان ولد ملا عبداللہ سکنہ کچلاک کوئٹہ کے نام سے ہوئی ہے۔

زخمیوں میں حکیم ولد ناصر خان سکنہ کوئٹہ، عزت ولد محمد اکبر سکنہ کوئٹہ، گل عالم ولد نور محمد سکنہ کوئٹہ احسان اللہ ولد محمد عالم سکنہ کوئٹہ، محمد عالم ولد نور محمد سکنہ کوئٹہ، رحمت اللہ ولد محمد اکبر سکنہ کوئٹہ شامل ہیں۔

مقامی زرائع کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے مزدوروں کا تعلق پشتون قوم سے ہے۔

واقعے کے بعد لاش اور زخمیوں کو طبی امداد اور ضروری قانونی کاروائی کے لیے ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیا گیا۔

واقعے کی مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکی ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کیچ: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں چار افراد حراست بعد لاپتہ، جبری لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد

ہفتہ اکتوبر 24 , 2026
تمپ میں پاکستانی فوج کی مختلف مقامات پر کارروائی، دو بھائیوں سمیت چار نوجوانوں کو حراست میں لے کر لاپتہ کر دیا، جبکہ ایک اور جبری لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ زرمبش زرائع کے مطابق، گزشتہ روز تمپ کے علاقے مند میں پاکستانی فورسز نے مختلف مقامات پر […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ