
بلوچستان کے ضلع خضدار، گوادر اور جھل مگسی سے تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق جھل مگسی کے تحصیل گنداواہ کے علاقے سے مغوی عرفان علی دیناری کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
لاش گنداوہ کے علاقے میں پولیس تھانہ کوٹڑہ کی حدود گھاترہ سے برآمد ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق، عرفان علی دیناری کو کھاری کے علاقے ڈرابھی سے مسلح افراد نے اغوا کیا تھا۔ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔
دوسری جانب خضدار کھٹان ندی سے ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے، جس کی شناخت محمد یونس ولد محمد یوسف غلامانی کے نام سے ہوئی ہے۔
لاش کو ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
اسی طرح گوادر کے علاقے کلانچ میں پسنی کے رہائشی ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے، جس کی شناخت پسنی وارڈ نمبر 6 کے رہائشی ریحان الفت کے نام سے ہوئی ہے۔
جبکہ قتل کی وجوحات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔
