کیچ: پاکستانی فورسز کی جانب سے جبری لاپتہ بھائیوں کے گھر چھاپہ

ضلع کیچ کے تحصیل تمپ میں گزشتہ روز پاکستانی فورسز کی جانب سے جبری طور پر لاپتہ کئے گئے عدنان بلوچ اور ادھم بلوچ کے گھر پر چھاپہ مارا گیا اور اہلخانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

ذرمبش ذرائع کے مطابق، فورسز نے تمپ کے علاقے سرنکن میں ایک گھر پر چھاپہ مار کرگھر کی تلاشی لی اور پوچھ گچھ کے دوران بچوں اور خواتین کے ساتھ بدسلوکی کی اور ان کے موبائل فونز بھی چھین لئے۔ اطلاعات کے مطابق یہ گھر جبری طور پر لاپتہ عدنان اور ادھم بلوچ کا تھا۔

ذرائع کے مطابق، جبری طور پر لاپتہ کئے گئے ادھم بلوچ اور عدنان بلوچ آپس میں بھائی ہیں۔ ادھم بلوچ کو مبینہ طور پر ریاستی حمایت یافتہ مسلح گروہ نے 19 اور 20 اکتوبر کی درمیانی شب گھر سے اٹھا کر لاپتہ کر دیا تھا۔ ان کے چھوٹے بھائی ادنان بلوچ کو پاکستانی فورسز نے 19 اگست 2026ء کو ہیرآباد ہوٹل سے حراست میں لے کر لاپتہ کر دیا تھا۔ دونوں بھائی تاحال لاپتہ ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد ابراہیم کے دونوں بیٹوں، ادھم اور عدنان کی جبری گمشدگی سے قبل بھی ریاستی اہلکار تین مرتبہ ان کے گھر پر دستی بموں سے حملے کر چکے ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

اوتھل: ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

اتوار اکتوبر 25 , 2026
بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے علاقے اوتھل میں تیز رفتار گاڑی الٹنے سے ایک شخص جاں بحق اور ایک کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز حادثے کا شکار تیز رفتار گاڑی بیلہ سے وندر کے طرف جا رہا تھا۔ گاڑی الٹنے کے سبب ایک شخص […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ