
بلوچ آزادی پسند تنظیم “بلوچ ریپبلکن گارڈز” کے ترجمان دوستین بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی آر جی کے سرمچاروں نے بلوچستان کے ضلع نصیر آباد کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں حاجی مغل خان بگٹی کے قریب اوچ پاور پلانٹ سے پنجاب جانے والی بجلی کی مین ٹرانسمیشن لائن کے دو ٹاورز کو بارودی مواد نصب کر کے دھماکے سے تباہ کردیا۔ دھماکے کے نتیجے میں ایک ٹاور مکمل طور پر زمین بوس ہوگئ جبکہ دو کو شدید نقصان پہنچا۔
انہوں نے کہا ہے کہ اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بی آر جی قبول کرتی ہے اور اس طرح کی کاروائیاں بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہیں گے۔