
بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل تمپ سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ کئے گئے نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
نوجوان کی شناخت عدیل ولد عبدالقیوم سکنہ کوھاڑ کے نام سے ہوئی ہے۔
مقامی زرائع کے مطابق عدیل بلوچ کی لاش سرنکن سے برآمد ہوئی ہے جسے تین روز قبل ڈیتھ اسکواڈ اور پاکستانی سیکیورٹی فورسز (ایف سی) نے کوھاڑ بازار سے تین دیگر نوجوانوں کے ہمراہ جبری طور پر لاپتہ کیا تھا۔
زرائع کے مطابق عدیل بلوچ کے ہمراہ جبری لاپتہ کئے گئے نوجوانوں کی شناخت مروان بلوچ ولد عیوب، بلال بلوچ ولد محمد حنیف اور ثابت بلوچ ولد اسماعیل کے ناموں سے ہوئی ہے۔