
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے دو الگ الگ واقعات میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
وندر کے علاقے پیر مجاہد کے قریب کار اور مسافر کوچ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر ہی ہلاک جبکہ 5 شدید زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی وندر پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، جنہوں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد قریبی اسپتال منتقل کیا۔ ہلاک افراد کی لاشیں بھی قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئیں۔ پولیس کے مطابق حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، جبکہ ابتدائی طور پر تیز رفتاری اور غفلت کو ممکنہ وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب سبی کے علاقے الٰہ آباد روڈ میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 2 نوجوانوں کو قتل کر دیا۔ حملہ آور واردات کے بعد فرار ہو گئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ مقتولین کی لاشیں شناخت کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں واقعات کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
