ڈھاڈر: ڈی سی ہاؤس کے قریب فائرنگ اور جھڑپیں، علاقے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

ڈھاڈر (کچھی): بلوچستان کے علاقے ڈھاڈر میں ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) ہاؤس کے قریب فائرنگ اور مسلح جھڑپ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس کے بعد علاقے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈی سی ہاؤس کے اطراف اچانک شدید فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ کچھ دیر تک جاری رہا۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی اضافی نفری فوری طور پر موقع پر طلب کر لی گئی، جس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے، جبکہ حکام کی جانب سے واقعے کی باضابطہ تصدیق بھی سامنے نہیں آئی۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کچھی میں قابض پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی آر جی

منگل جون 30 , 2026
بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے کہا ہے کہ گزشتہ رات سرمچاروں نے کچھی کے علاقے ڈھاڈر شہر میں گشت کیا۔ گشت کے دوران قابض فورسز کے ساتھ کافی دیر تک شدید جھڑپیں جاری رہی۔ اس شدید جھڑپ میں قابض پاکستانی فورسز کو جانی اور مالی نقصانات اٹھانا […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ