انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں سونے کی غیرقانونی کان میں لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 23 ہوگئی جبکہ 35 کے قریب لاپتہ ہیں۔

سونے کی کان میں لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ دارالحکومت جکارتہ سے مشرق میں بارہ سو میل دور پیش آیا۔حکام کے مطابق کان میں اناسی مزدور کام کر رہے تھے۔
امدادی کارکن ملبے تلے دبے افراد کی تلاش میں مصروف ہیں ۔
انڈونیشیا میں معدینیات کی فراوانی کے باعث بغیرلائسنس کانیں عام ہیں ۔ جس کے باعث مقامی افراد مناسب آلات اور تربیت کے بغیر سونا نکالنے کی کوشش کرتے ہیں۔