مظفر آباد دریائے نیلم میں مسافر جیپ گرنے سے 14 افراد ھلاک

مظفر آباد :  دیولیاں کے مقام پر شاہراہِ نیلم لیسوا بائی پاس روڈ پر مسافر جیپ دریائے نیلم میں جا گری، جس کے نتیجے میں 14 افراد ھلاک ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ حادثہ بارش کے دوران پھسلن کے باعث پیش آیا، ھلاک  ہونے والوں میں 6 مرد، 4 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔

مسافر جیپ لوات بالا سے مظفر آباد کی جانب جا رہی تھی کہ شاہراہِ نیلم پر دریائے نیلم میں جاگری۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں کو موقع پر روانہ کردیا گیا تھا، تاہم بارش کی وجہ سے امدادی کاموں میں دشواری پیش آ رہی ہے۔

زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے مقام پر زخمی ہونے والی خاتون اور 2 بچوں کو بھی ہسپتال منتقل کیا گیا ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

جبری گمشدگیوں کے خلاف جاری احتجاجی کیمپ کو 5506 دن مکمل

بدھ جولائی 10 , 2024
جبری گمشدگیوں کے خلاف جاری احتجاجی کیمپ کو 5506 دن ہو گئے ۔ اظہار یکجہتی کرنے والوں میں بی ایس او چیرمین جیئند بلوچ، ذاکر بلوچ خیر محمد بلوچ اور دیگر نے کیمپ آکر اظہار یکجہتی کی ۔ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز وی بی ایم پی کے وائس چیئرمین […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ