کوئٹہ میں گیس فیلڈ کی رسد لے جانے والی گاڑی مسلح افراد کے تحویل میں، مستونگ میں جھڑپیں

کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے متصل ڈغاری کے علاقے میں مسلح افراد نے کرکڑ (زرغون) گیس فیلڈ کے لیے راشن لے جانے والی ایک گاڑی کو راشن سمیت اپنی تحویل میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق واقعہ گزشتہ روز اس وقت پیش آیا جب مسلح افراد نے شاہراہ پر ناکہ بندی کر رکھی تھی۔ اس دوران انہوں نے گیس فیلڈ کی جانب جانے والی راشن بردار گاڑی کو روک کر قبضے میں لے لیا، جبکہ گاڑی کے ڈرائیور کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی، تاہم ماضی میں بلوچ مسلح آزادی پسندوں کی جانب سے گیس فیلڈز اور ان کی رسد کو نشانہ بنانے کے واقعات سامنے آتے رہے ہیں۔

دوسری جانب بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے دشت، کرّی ڈور میں پاکستانی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جھڑپوں کا آغاز اس وقت ہوا جب فورسز کی بڑی تعداد نے اپنی چوکیوں کی جانب پیش قدمی اور راشن و دیگر رسد پہنچانے کی کوشش کی۔

ذرائع کے مطابق مسلح حملوں کے باعث فورسز کو شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔ دو روز قبل بھی اسی علاقے میں حملوں کے بعد فورسز کو پسپائی اختیار کرنا پڑی تھی اور وہ اپنی چوکیوں تک راشن اور دیگر رسد پہنچانے میں ناکام رہی تھیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حالیہ جھڑپوں میں فورسز کو جانی نقصانات بھی اٹھانا پڑے ہیں، تاہم سرکاری حکام کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان یا تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ