ماما قدیر بلوچ شدید علیل، دوبارہ آرایہ اسپتال کوئٹہ منتقل

بلوچستان میں لاپتہ افراد کے لیے جدوجہد کرنے والی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (VBMP) کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ کی طبی حالت ایک بار پھر بگڑ گئی ہے، جس کے بعد انہیں تشویشناک حالت میں دوبارہ آرایہ اسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا ہے۔

ماما قدیر کی صحت پچھلے کئی ماہ سے خراب ہے۔ رواں برس مئی میں بھی انہیں کراچی کے جناح اسپتال اور بعد ازاں ڈاکٹر ضیاءالدین اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں وہ کچھ عرصہ آئی سی یو میں زیرِ علاج رہے۔ اب ایک بار پھر ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے اور ڈاکٹروں نے قریبی نگرانی میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ماما قدیر کی بیماری کے باوجود ان کے قائم کردہ احتجاجی کیمپ جو گزشتہ پندرہ سال سے زیادہ عرصے سے بدستور جاری ہے۔ اس کی قیادت اس وقت نصر اللہ بلوچ کر رہے ہیں۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کراچی اور اسلام آباد میں بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین کے دھرنے طویل عرصے میں داخل

پیر ستمبر 8 , 2025
بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین اپنے پیاروں کی بازیابی کے لیے پرامن احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں۔ کراچی میں جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاجی کیمپ پیر کو اپنے 35ویں روز میں داخل ہوگیا جبکہ اسلام آباد میں بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کے رہنماؤں کی رہائی اور جبری گمشدگیوں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ