دالبندین میں پولیس موبائل پر فائرنگ، دو اہلکار زخمی

چاغی کے علاقے دالبندین میں پولیس کی گشتی ٹیم پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیس نے ایک مشکوک گاڑی کو روکنے کا اشارہ کیا۔

پولیس حکام کے مطابق گشت پر مامور ٹیم معمول کے مطابق علاقے میں موجود تھی، جب ایک مشکوک گاڑی پر سوار افراد نے رکنے کے بجائے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہو گئے۔

جوابی فائرنگ کے دوران حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ زخمی اہلکاروں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بولان: آئی ای ڈی دھماکے میں اسپیشل آپریشنز کمانڈر سمیت 6 فوجی اہلکار ہلاک، 5 زخمی

منگل مئی 6 , 2025
بلوچستان کے ضلع بولان میں ایک آئی ای ڈی بم دھماکے کے نتیجے میں پاکستانی فوج کے اسپیشل آپریشنز کمانڈر سمیت چھ اہلکار ہلاک جبکہ پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکہ ضلع بولان کے علاقے گیشتری میں اُس وقت ہوا جب فوجی گاڑی امیر پوسٹ اور […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ