پنجگور و تربت: فائرنگ سے زخمی نوجوان ہلاک، پسنی روڈ سے لاش برآمد

بلوچستان کے ضلع پنجگور اور تربت میں دو الگ الگ واقعات میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

پنجگور کے علاقے وشبود میں گزشتہ روز نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا نوجوان دوران علاج دم توڑ گیا۔ ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے کی شناخت حمل ولد آدم، سکنہ خدابادان سراوان کے نام سے ہوئی ہے۔ یاد رہے کہ اس واقعے میں تین افراد زخمی ہوئے تھے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

دوسری جانب تربت کے پسنی روڈ پر بانک چڑھائی کے قریب ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق لاش کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کرنے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں تاکہ شناخت اور قانونی کارروائی مکمل کی جا سکے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں واقعات کی تحقیقات جاری ہیں اور واقعے کی محرقات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

جنیوا میں بلوچ نیشنل موومنٹ کا احتجاج، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر عالمی توجہ کی اپیل

جمعہ مارچ 27 , 2026
جنیوا: بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) کی جانب سے عالمی مہم کے سلسلے میں جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے واقع مشہور “بروکن چیئر” کے مقام پر احتجاجی مظاہرہ اور فوٹو نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ اس مظاہرے کا مقصد بلوچستان میں مبینہ انسانی حقوق کی خلاف […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ