خضدار کے علاقے زہری میں پانچ روز سے کرفیو برقرار

خضدار کے علاقے زہری میں پاکستانی فوج پر ہونے والے حملے کے بعد گزشتہ کئی دنوں سے کرفیو نافذ ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق کرفیو کے باعث لوگوں کی آمد و رفت پر سخت پابندیاں عائد ہیں اور شہریوں کو بغیر اجازت گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

اطلاعات کے مطابق یہ کرفیو 5 مارچ کو پاکستانی فوج پر ہونے والے ایک حملے کے بعد نافذ کیا گیا۔ حملے کی ذمہ داری بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) نے قبول کی ہے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں پاکستانی فوج کے کم از کم پانچ اہلکار ہلاک ہوئے، تاہم سرکاری سطح پر اس حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

کرفیو کے باعث علاقے کے مکین شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، جبکہ رمضان المبارک کے دوران جاری پابندیوں نے عوام کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ خوراک اور دیگر ضروری اشیاء کی فراہمی بھی متاثر ہو رہی ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ