بلوچستان کے ضلع مستونگ کے شہر میں واقع پاکستانی فورسز کے مرکزی کیمپ کو مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا ۔
تفصیلات کے مطابق مستونگ شہر میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے مرکزی کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایا ، حملے کے وقت متعدد زور دار دھماکوں اور فائرنگ کی آواز سنی گئی۔ حملے کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔
مذکورہ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔
علاوہ ازیں ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت تربت تعلیمی چوک پر موٹر سائیکل پر سوار 60 سالہ شخص معمر شخص موٹر سائیکل سے گر کر ھلاک ہوگیا ۔ مقتول کی شناخت سعید ولد عبدالرحمن سکنہ زامران کے نام سے ہوا ہے بتایا جارہاہے کہ متوفی حال ہی میں تربت کے علاقہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں رہائش پذیر تھے ۔
دوسرے واقع میں تربت یونیورسٹی کے طالب علم ندیم احمد ولد بشیر احمد سکنہ گشکور نے گزشتہ رات تربت کے علاقے چوگان کنڈ میں ایک کوارٹر میں خودکشی کرلی ہے ۔ تاہم خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔