بولان میں نامعلوم مسلح افراد نے مین شاہراہ پر واقع سراج آباد کیمپ اور چوکی پر راکٹ لانچرز اور دیگر ہتھیاروں سے حملہ کرکے فورسز کو جانی مالی نقصان پہنچاکر فرار ہوگئے ۔
اس کے علاوہ اطلاعات ہیں کہ بولان پنجرہ پل پر واقع موبائل کمپنی کے ٹاور کو مسلح افراد نے فائرنگ کرکے نقصان پہنچانے بعد اس کے مشینری کی آگ لگادی گئی ہے ۔
اس طرح تیسرے واقع میں مسلح افراد نے پنجر پل پر کام کرنے والے تعمیری کمپنی کے لیبر کو نشانہ بنایا ہے ۔
تاہم نقصانات بارے معلومات نہیں مل پائے ہیں۔
آخری اطلاع تک تینوں حملوں کی ذمہداری کسی نے قبول نہیں کی ہے مگر اس سے قبل ایسے ہونے والے حملوں کی ذمہداریاں آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتی آئی ہیں ۔