مشرقی بلوچستان مختلف فائرنگ و حادثات میں 10 افراد ھلاک ہوگئے

بلوچستان پولیس نے نصیر آباد کے علاقے بابا کوٹ تہانہ حدود سے تین افراد کی نعشیں برآمد کر لی، پولیس کے مطابق تینوں کو گولی مار کر قتل کیاگیا ہے ۔

شناختی کارڈ ز کے مطابق ان کا تعلق قلات سے ہے ۔ تاحال ورثا تک رسائی نہیں ہوسکا ہے ۔

نوکنڈی کلی دوربن کے مقام پر ڈاکووں نے پاکستان افغان باڈر کے ایریا میں گاڑیوں کو روک کر لوٹ مار کررہے تھے، اس دوران قریبی گاﺅں کلی دوربن چاہ کے لوگوں کو اطلاع دی گئی، جس پر انہوں نے ڈاکوﺅں کا پیچھا کرتے ہوئے دو ڈاکوﺅں کو اسلحہ اور گاڑی سمیت پکڑ لیا جبکہ انکے دیگر ساتھی فرار ہوگئے۔ بعد ازاں لوگوں نے پکڑے ہوئے ڈاکوﺅں کو لیویز نوکنڈی کے حوالے کردیا گیا ۔جبکہ ایک اور واقعہ میں ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے ایک زمباد ڈرائیور گولی لگنے سے ھلاک ہوگیا ، جس کا تعلق نوشکی سے بتایا جاتاہے، نوکنڈی انتظامیہ نے پکڑے گئے ڈاکوﺅں کو اپنی تحویل میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔

پنجگور کے علاقے جاوید چوک کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ساجد حسین ولد صابر علی نامی شخص ھلاک ہوگیا جو راجن پور کا رہائشی بتایا جاتا ہےاس سلسلے میں پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔

ادھر شال گاہی خان چوک پر فائرنگ سے رکشہ ڈرائیور قتل۔تفصیلات کےمطابق شال کے علاقے گاہی خان چوک پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے رکشہ ڈرائیور عبدالواحد ولد امداد بنگلزئی سکنہ مشرقی بائی پاس کو قتل کردیا۔

واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ نیو سریاب تھانہ پولیس نے نعش کو سول ہسپتال منتقل کردیا۔

دریں اثناء مستونگ میں تیز رفتار موٹر سائیکل اور رکشے میں تصادم ۔ تفصیلات کے مطابق مستونگ کھڈ کوچہ کے علاقے میں تیز رفتار موٹر سائیکل اور رکشے کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ۔بعد ازاں نعش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی۔

سنجاوی دو مختلف واقعات میں دو افراد ھلاک ،تفصیلات کےمطابق سنجاوی کلی پرانا سنجاوی کے بیس سالہ محمد عارف ولد حاجی سلام دمڑ بجلی کرنٹ لگنے سے ھلاک ہوگیا ۔

دوسرے واقع میں سنجاوی کے مقام پر ڈرائیور مہ کلینر ھلاک ہوگئے ۔ بتایا جارہاہے کہ زین اللہ استاد جوکہ ڈائیو بس چلاتا تھا ژوب روڈ حادثے میں اپنے کلینر ھلاک ہوگیا ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

شال شہدائے مرگاپ کی یاد میں پروگرام : شہید واجہ غلام محمد نے ہمیں قربانیوں کا درس دیا ہے

اتوار اپریل 7 , 2024
انقلابی عادات اور تحریکی ساتھیوں کے درمیان محبت ہمیں توانا رکھتے ہیں۔اس سے ہمیں وہ قوت ملتی ہے جس سے ہم اس کھٹن اور طویل سفر کو غم اور خوشی میں تحمل سے گزار رہے ہیں۔ شہید واجہ غلام محمد نے ہمیں قربانیوں کا درس دیا ہے اور بی این […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ