بلوچستان شال بم دھماکہ اور  فائرنگ  دیگر واقعات میں 5 افراد ھلاک درجن سے زائد زخمی

بلوچستان بم دھماکہ

شال  میں نجی اسپتال کے قریب بم  دھماکہ جس میں بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق  بلوچستان  دارالحکومت شال  زرغون روڈ پر نجی اسپتال کے قریب کچرے کے ڈھیر میں بم دھماکہ ہوا، جس میں 5 افراد کے زخمی ہو گئے۔دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں 3 بچوں سمیت 5 افراد شامل ہیں، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

شال زرغون روڈ واقع ہسپتال میں بم دھماکہ

واقعے کے بعد پولیس کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ علاوہ ازیں دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں بلوچستان کے علاقے اوتھل میں پاکستان کوسٹ گارڈ نے شال  کراچی آر سی ڈی ہائی وے پر ایک چلتی گاڑی پر فائرنگ جس کے نتیجے گاڑی الٹ گئی اور عطا اللہ نامی  ڈرائیور موقع پر  ہلاک ہوگیا ۔

اوتھل کوسٹ گارڈ کی فائرنگ نوجوان ھلاک

واقع کے بعد  لوگوں نے نعش سڑک پر رکھ رکر احتجاجاً شاہراہ کو بلاک کردیا ہے ۔

علاقائی ذرائع  کے مطابق گاڑی پر فائرنگ کرنے والے کوسٹ گارڈ کے ایک گاڑی جس میں  چار پانچ اہلکار سوار ہیں مظاہرین نے روکے رکھا ہےاور روڈ بلاک ہے ۔

احتجاجی مظاہرین کا کہنا ہے کہ میجر مرتضیٰ نامی آفیسر کے کہنے پر تیل بردار گاڑی پر فائرنگ کی گئی اورواقعہ کے بعد خود میجر مرتضیٰ فرار ہوگئے ۔

اوتھل نوجوان کے قتل خلاف شاہراہ بلاک

لسبیلہ کی تحصیل بیلہ ولپٹ کے مقام پر آج الصبح  مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر الٹ گئی۔جس کے نتیجے  میں 2خواتین ہلاک جبکہ 11افراد جن میں خواتین بچے شامل ہیں زخمی ہوگئے ۔

ھلاک دونوں خواتین کی شناخت شائستہ زوجہ عبداللہ، طاہرہ زوجہ عالم خان   اور زخمیوں کی  شہزاد، یحییٰ، صلوا‘ حیات‘ محمد نعیم‘ آسیہ، امین، الطاف، منصور، ریاض سے ہواہے  جو کراچی کے رہائشی  ہیں۔

ریسکیو 1122ٹیم ایدھی ایمبولینس جائے وقوع پہنچ کر ہلاک اور زخمی افراد کو سول ہسپتال بیلہ منتقل کر دیا ، جبکہ شدید زخمی افراد کو مزید علاج کیلئے سول ہسپتال کراچی منتقل کر دیا گیا۔

دریں اثناء بلوچستان کے علاقے پشین میں ایک شخص کنویں میں گرکرہلاک ہوگیا ،پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق منگل کو پشین کے علا قے بوستان میں کنویں میں گر نے سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

پی ڈی ایم اے حکام نے 4گھنٹوں کے دوران مسلسل آپریشن کے بعد لاش نکال کرہسپتال پہنچا کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کر دی ۔

دوسری جانب ضلع کوہلو کے علاقے بارکھان میں ایک نعش بر آمد ہوا ہے۔ جس کی شناخت اسماعیل شاہ ولد رحیم  کے نام سے ہوا ہے۔

بارکھان پولیس کے مطابق ڈھوریوال میں نعش برآمد کیاگیا  جسے سر پر گولی مار کر قتل کردیا گیا ہے۔
ضروری کارروائی کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

سائیں جی ایم سید کی شخصیت ، افکار ، جدوجہد اور قومی تحریک کے تقاضے : اصغر شاہ

بدھ جنوری 17 , 2024
( 17جنوری ، سائیں جی ایم سید کے 120 ویں یومِ پیدائش کی مناسبت سے)تاریخ کی کوکھ کبھی خالی نہیں رہتی۔ ہر دور میں تاریخ ساز شخصیتیں ، مفکر اور مدبر جنم لیتے رہے ہیں۔ جنہوں نے اپنے فکر، فہم، ادراک، بے پناہ صلاحیتوں، اخلاق اور جدوجہد کے ذریعے اپنی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ