شال انیس بلوچ اور فاروق بلوچ کی بازیابی کے لیے اہل خانہ کی جانب سے کل شال میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔
شال سے جبری طور پر گمشدگی کے شکار لاپتہ فاروق اور خضدار سے جبری طور پر گمشدگی کے شکار انیس الرحمن بلوچ کے لواحقین کی جانب سے ان کی جبری گمشدگی کے خلاف 11 جون بروز منگل 4:30 بجے کوئٹہ سریاب بلوچستان یونیورسٹی کے سامنے سے ریلی نکالی جائے گی۔
لواحقین کی جانب سے تمام طلبہ، طلبہ تنظیموں، سول سوسائٹی اور سیاسی جماعتوں کو احتجاج میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے کہ فاروق اور انیس کی جبری گمشدگی کے خلاف جاری جدوجہد میں ہمارا ساتھ دیں۔