بلوچ جبری لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم بھوک کیمپ کو 5475 دن ہو گئے

بلوچ جبری لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم بھوک کیمپ کو 5475 دن ہو گئے ہیں ۔

اظہار یکجہتی کرنے والوں میں بی ایس او پجار کے سابق چیئرمین زبیر بلوچ اور سابق چیئرمین گہرام بلوچ سمیت دیگر نے کیمپ آکر اظہار یکجہتی کی۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز وی بی ایم پی کے رہنما ماما قدیر بلوچ نے کہا ہےکہ بلوچستان اور پنجاب میں بلوچ طلبا نوجوانوں سیاسی کارکنوں حقیقت پسند محافیوں اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد کی فورسز و خفیہ اداروں کے ہاتھوں اغوا جبری گمشدگیوں اور شہید کر کے ان کی مسخ شدہ نعشوں کو پھینکتے جسے بلوچ نسل کشی جنکی جرائم جس قدربڑھ رہے ہیں ۔

انھوں نے کہاہے کہ اقوام متحدہ سمیت حق و انصاف کی داعی بین الاقوامی قوتوں کی یہاں جنم لینے والے انسانی علمیوں پر خاموشی اور بے حسی طویل ہو رہی ہے اس وقت صورتحال یہ ہے کہ بلوچ طلبہ کی جبری اغوا کیے جانے کے باوجود ریاست ادارے بڑی ڈھٹائی سے ریاستی تحویل میں سے انکار کیا جا رہا ہے جبری اغوال لاپتہ بلوچ طالب علم کے اہلخانہ نے انصاف کے دعوے داروں سے بھی رابطہ کیا ہے مگر ہر طرف سے طفل تسلیاں اور مایوسی کے سوا کچھ ہاتھ نہیں آسکا ہے۔

ماما قدیر بلوچ نے کہاہے کہ پاکستانی ریاست اور اس کی محافظ قوتوں اور سیاسی وہ دیگر حلقوں میں ہی پائی نہیں جاتی بلکہ اقواہ متحدہ جیسا وہ ادارہ بھی جس کے اثاسی دستاویز منقات میں قومی خود مختیاری ازادی اور انسانی حقوق کی پاسداری ترجیحات قرار پاہی تھیں بلوچستان پر نوآبادیاتی قبضے اور بلوچ نسل کش ریاستی پالیسیوں سے مسلسل نظریں چرا رہا ہے اس کردار سے ایسا لگتا ہے کہ اقوام متحدہ نے حکمران نوآبادیاتی دستوں کے مفادات کے تحفظ کی ایسی عینک لگا رکھی ہے جس میں اسے استعماری جبر تشدد اور انسانی حقوق کی سنگین ترین خلاف ورزیوں کے شکار وہ متنازعہ خطے نظر نہیں آتے بلوچ نسل کشی جیسے جنگی جرائم پر دہرا معیار اختیار کیا جا رہا ہے

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

نواب مری پوری زندگی جدوجہد، قربانی اور استقامت کی مثال ہے۔ڈاکڑ نسیم بلوچ

پیر جون 10 , 2024
بلوچ نیشنل موومنٹ کے چیئرمین ڈاکٹرنسیم بلوچ نے نواب خیربخش مری کی دسویں برسی کے مناسبت سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نواب خیر بخش مری بلوچستان کی تحریکِ آزادی کے بانیوں میں ممتاز نظریاتی رہنما، مفکر، مدبر اور عظیم سیاسی استاد اور رہبر تھے۔ ان کی پوری زندگی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ