مشرقی بلوچستان فائرنگ و حادثات 8 افراد ھلاک 6 زخمی ہوگئے

مشرقی بلوچستان 8 افراد ھلاک 6زخمی

ڈیرہ اللہ یار کے قریب مبینہ کاروکاری کے الزام میں ملزم نے فائرنگ کرکے خاتون اور مرد کو قتل کر دیا، پولیس کے مطابق تھانہ ڈیرہ اللہ یار کی حدود گورمانی کوٹ کے مقام پر مبینہ کاروکاری کے الزام میں ملزم نے خاتون محمودہ اور نوجوان ساجد علی کو فاہرنگ کرکے قتل کر دیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچ کر دہرے قتل میں مطلوب ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرکے دونوں نعشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے گرفتار ملزم سے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

ادھر پنجگور کے علاقہ وشبود میں نامعلوم مسلح افراد کی ایک گاڑی پر فائرنگ جس کے نتیجے میں ایک شخص ھلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق نعش اور زخمی شخص کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دریں اثناء نوشکی کلی شریف خان کے رہائشی پچیس سالہ محمد فہیم ولد کمال خان جو گزشتہ روز پکنک منانے کے لیے گھر سے نکلیں تھے آج ڈاک ہزار جفت کے مقام پر اسکی نعش ملی ہے ، جسے گولی مار کرقتل کردیا گیا ۔ نعش کو ضروری کاروائی کے لیے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا، جسکے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا تاہم قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکے ہیں۔

علاوہ ازیں ژوب میں ٹریکٹر ٹرالی تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، خاتون و بچوں سمیت 4 افراد ھلاک 5 زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق ژوب سر کچھ کے علاقے میں اکاخیل قبیلے کے خانہ بدوشوں کی ٹریکٹر ٹرالی تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، خاتون و بچوں سمیت چار افراد ھلاک ہو گئے، حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے خاتون دو بچوں سمیت چار افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، حادثے میں پانچ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، ریسکیو زرائع کے مطابق حادثے میں ھلاک اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

تفتان پاکستانی فوج کی درندگی ڈرائیوروں کو باندھ کر گرم ریت پر پھینک دیا

جمعرات مئی 23 , 2024
تفتان پاکستانی قابض فورسز کی درندگی جاری گاڑیوں کے انجنوں میں ریتی ڈال کر ڈرائیوروں کو ننگے پاوں تپتی ریت پر کھڑا کرکے سزائیں دیں ۔تفصیلات کےمطابق بلوچ افغان بارڈر پر تفتان کے دو نوجوان رہائشیوں کو پاکستان آرمی کے اہلکار پکڑ کر ان کے گاڑیوں کے انجنوں میں ریتی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ