آواران اور پنجگور میں عوام نے انتخابات کا بائیکاٹ کردیا ،مسلح فراد کا دن بھر گشت جاری رہا، ہرنا ئی،بارکھان میں پولنگ اسٹیشنوں پر حملے

آواران اور پنجگور میں عوام نے انتخابات کا بائیکاٹ کردیا ،مسلح فراد کا دن بھر گشت جاری رہا، ہرنا ئی،بارکھان میں پولنگ اسٹیشنوں پر حملے

بلوچستان ضلع پنجگور کے تحصیل گچک، سکن،آس پاس کے علاقوں میں عوام نے نام نہاد انتخابات میں ووٹ ڈالنے نہیں نکلے جبکہ اکا دکا لوگ نکلے جنھیں بلوچ سرمچاروں نے راستوں پر ناکہ لگاکر روک دیا ۔

اس طرح ضلع آواران کے علاقے پیراندر میں بھی لوگوں نے الیکشن کا بائیکاٹ کرکے گھروں سے ووٹ دینے نہیں نکلے ۔ اطلاعات ہیں کہ وہاں بھی سرمچاروں نے گشت کرتے رہے اور لوگوں کو ووٹ ڈالنے نہیں دیا۔

دریں اثناء بارکھان گزشتہ روز بٹھا کڑی پولنگ سٹیشن پر دو راکٹ داغے گئے جس کی وجہ پولنگ متاثر ہوا ۔

تفصیلات کے مطابق بارکھان بٹھاکڑی میں واقع پولنگ سٹیشن پر پہلا حملہ گزشتہ روز 11 بجے ہوا ،جب مسلح افراد نے پولنگ سٹیشن پر بی ایم 12 میزائل داغے۔ اس کے علاوہ کچھ دیر بعد قریب 2 بجے ایک اور بی ایم 12 راکٹ داغا گیا۔

علاوہ ازیں پنجگور کے علاقہ بالگتر سھاکی میں واٹر سپلائی کے مقام پر پولنگ اسٹیشن پر مسلح افراد نے راکٹ اور دیگر ہتھیاروں سے حملہ کرکے پولنگ کو بند کردیا ۔

ادھر بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں زاوی کے مقام پر واقع ایک پولنگ سٹیشن کو گزشتہ روز مسلح افراد نے راکٹوں سے نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق حملہ گزشتہ روز دوپہر 12 بجے ریاستی الیکشن کی پولنگ کے دوران ہرنائی کے علاقے زاوی میں ایک پولنگ اسٹیشن پر ہوا، حملے میں کسی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوا ہے۔

آپ کو علم ہے گزشتہ روز بلوچستان بھر میں انٹرنیٹ سروس معطل رہنے کی وجہ سے بہت سی حملوں کی خبریں آج موصول ہورہے ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

بلوچستان بھر میں مزید 25 حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ براس

جمعہ فروری 9 , 2024
بلوچستان بھر میں مزید 25 حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ براس

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ