بلوچ راجی آجوئی سنگر (براس) کے ترجمان بلوچ خان نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے 25 حملوں میں قابض پاکستانی فوج اور نام نہاد انتخابات کے پولنگ اسٹیشنوں کو نشانہ بنایا۔
براس کے سرمچاروں نے آج دوپہر ایک بجے کے قریب آپسی کھن میں تین گاڑیوں پر مشتمل قابض پاکستانی فوج کے قافلے پر خودکار و بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، قافلے میں شامل ایک گاڑی حملے کی زد میں آئی جس کے نتیجے میں تین فوجی اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔
ایک اور کارروائی میں آپسی کھن میں سرمچاروں نے صبح آٹھ بجے کے قریب پولنگ اسٹیشن کو بم حملے میں نشانہ بنایا۔
براس سرمچاروں نے صبح نو بجے کے قریب کیچ کے علاقے مند گوک رودان کور میں قابض پاکستانی فوج کے پیدل اہلکاروں کو مسلح حملے میں نشانہ بنایا، حملے میں دو دشمن اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔
سرمچاروں نے رودان کوہ کے مقام پر ایک اور کارروائی یں قابض پاکستانی فوج کے چوکی کو نشانہ بنایا۔ حملے میں دشمن اہلکاروں کو جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔
براس سرمچاروں نے صبح نو بجے کے قریب گومازی میں پولنگ اسٹیشن کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا، مذکورہ پولنگ اسٹیشن کو دس بجے کے قریب ایک اور دستی بم حملے میں نشانہ بنایا گیا۔
سرمچاروں نے کیچ کے علاقے شاہرک میں بارہ بجے کے قریب قابض پاکستانی فوج کے کیمپ کو نشانہ بنایا، حملے میں دشمن اہکاروں کو جانی و مالی نقصانات اٹھانے پڑے۔
براس سرمچاروں نے آج صبح پٹھان کوْر میں نام نہاد انتخابی پولنگ اسٹیشن کو راکٹوں سے نشانہ بنایا۔
سرمچاروں نے صبح آٹھ بجے کے وقت گوکدان پولنگ اسٹیشن پر راکٹ فائر کرکے نشانہ بنایا جس سے پولنگ اسٹیشن کو شدید نقصان پہنچا۔
سرمچاروں نے دو بجے کے قریب گوکدان کلز پولنگ اسٹیشن کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا۔
ایک اور کارروائی میں چار بجے کے قریب سرمچاروں نے گوکدان کلز پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ کی۔
سرمچاروں نے شام چار بجے کے قریب مند ھوزئی میں ایک پولنگ اسٹیشن کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا۔
براس سرمچاروں نے صبح دس بجے خاران قلعہ کے مقام پر نام نہاد انتخابات کے پولنگ اسٹیشن کو آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا جس سے پولنگ اسٹیشن کو شدید نقصان پہنچا۔
سرمچاروں نے گیارہ بجے کے قریب خاران ریسٹ ہاؤس میں قائم پولنگ اسٹیشن کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا۔
براس سرمچاروں نے پنجگور خدابادان میں پولنگ اسٹیشن کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا۔
سرمچاروں نے گومازی میں شہید کیپٹن جہانگیر کے گھر پر قائم قابض پاکستانی فوج کی چوکی پر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں دشمن فوج کو جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔
ترجمان نے کہاہے کہ براس کے سرمچاروں نے 7 فروری کی رات دس بجے کے قریب کیچ کے علاقے ناصر آباد میں قابض پاکستانی فوج اور نام نہاد ڈیتھ اسکواڈ کے 7 گاڑیوں پر مشتمل قافلے کو آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا، دھماکے کی زد میں آنے سے قابض فوج کی ایک گاڑی تباہ ہوگئی جس میں سوار چار اہلکار موقع پر ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔
سرمچاروں نے 7 فروری کی رات آواران کے علاقے ڈھل بیدی میں پولنگ اسٹیشن کو راکٹوں سے نشانہ بنایا۔
براس سرمچاروں نے 7 فروری کو تمپ میں ایک پولنگ اسٹیشن کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا۔
ایک اور کارروائی میں 7 فروری کی رات سرمچاروں نے شاہی تمپ میں پولنگ اسٹیشن کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا۔
براس سرمچاروں نے گذشتہ رات بھمن میں نام نہاد پولنگ اسٹیشن کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا۔
سرمچاروں نے 7 فروری کی رات آٹھ بجے قریب گوکدان میں پولنگ اسٹیشن کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا اور قابض فوج کے چوکیوں کو نذرآتش کردیا۔
سرمچاروں نے 7 فروری کو تربت کے علاقے چاہسر میں ایک پولنگ اسٹیشن کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا۔
براس سرمچاروں نے 7 فروری کو سندھ کے علاقے تھرڑی، محبت میہڑ، دادو اور میہڑ سٹی میں دو پولنگ اسٹیشنوں کو نشانہ بنایا۔
سرمچاروں نے 5 فروری کو مستونگ میں کاریز سور میں پیپلز پارٹی امیدوار نور احمد بنگلزئی کے دفتر کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا۔
بلوچ راجی آجوئی سنگر کے سرمچاروں نے مختلف علاقوں میں ریاستی آلہ کاروں کیلئے گشت جاری رکھی۔ سرمچاروں نے اس دوران مختلف علاقوں میں شاہراہوں پر ناکہ بندی کی۔
انھوں نے کہاہے کہ قابض ریاست نے پورے بلوچستان میں میر و معتبرین، سرداروں و دیگر کی شکل میں اپنے آلہ کاروں کے ذریعے لوگوں کو دھونس و دھمکی دیکر نام نہاد انتخابات کے روز اپنے گھروں سے نکلنے پر مجبور کرنے کی کوشش کی۔ مذکورہ آلہ کاروں کو براس جلد ہی کارروائی کرکے ان کے منطقی انجام تک پہنچائے گا۔