کیچ پاکستانی فورسز قافلہ، چوکی ، جاسوسی کیمرے ، ٹاور ، کو نشانہ بنایا گیا

کیچ کولواہ مراسلات میں پاکستانی قابض فورسز کے قافلے پر مسلح افراد نے راکٹ لانچر اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے فورسز کو جانی مالی نقصان پہنچا دیا ہے ۔

ادھر آواران کے تحصیل مشکے اوگار میں واقع پاکستانی فورسز کی چوکی کو دو دفعہ مسلح افراد نے راکٹ لانچرز اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ مزکورہ کیمپ پر پہلا حملہ منگل کی شام چھ بجے اور دوسرا حملہ رات گئے تقریبا ڈھائی بجے کیا گیا ۔

دریں اثناء کیچ زامران کے علاقے آرچن کوْر اور دشتک میں گزشتہ رات دو الگ الگ حملوں میں پاکستانی فوج کی جانب سے نصب کردہ جاسوسی کیمروں اور ٹاور کو نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد رکھ کر تباہ کردیا ہے ۔

آخری اطلاع تک مزکورہ حملوں کی ذمہداریاں تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

مشکے: قابض پاکستانی فوج کے چوکی پر حملے میں دو اہلکار ہلاک کردیئے – بی ایل ایف

بدھ مئی 22 , 2024
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے آواران کے علاقے مشکے میں قابض پاکستانی فوج کی چوکی پر دو حملوں میں دشمن کے دو اہلکار ہلاک اور تین زخمی کیے ہیں۔ انہوں نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہاہےکہ کل […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ