تفتان پاکستانی فوج کی درندگی ڈرائیوروں کو باندھ کر گرم ریت پر پھینک دیا

تفتان پاکستانی قابض فورسز کی درندگی جاری گاڑیوں کے انجنوں میں ریتی ڈال کر ڈرائیوروں کو ننگے پاوں تپتی ریت پر کھڑا کرکے سزائیں دیں ۔تفصیلات کےمطابق بلوچ افغان بارڈر پر تفتان کے دو نوجوان رہائشیوں کو پاکستان آرمی کے اہلکار پکڑ کر ان کے گاڑیوں کے انجنوں میں ریتی ڈال کر ناکارہ کردیا اور انہیں ننگے پاؤں 3 گھنٹے تک گرم ریت پر ہاتھ باندھ کر کھڑا کردیا ۔ جس کی وجہ سے دونوں کی پاؤں بری طرح سے جھلس گئے ۔

علاقہ مکینوں سمیت ٹرانسپورٹرز نے واقع کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ واقع نہ پہلی اور آخری ہے ، اس سے قبل بھی ایسے واقعات سامنے آئے ہیں۔ جس میں ڈرائیوروں کے گاڑیوں کے انجن ناکارہ کردیئے گئے ہیں ،بلکہ ڈرائیوروں سے پانی کی بوتلیں بھی چھین کر انھیں لوط کے حوالے کیا گیا ہے جس میں کئی ڈرائیور پیاس اور لو لگنے سے ھلاک ہوچکے ہیں ۔

انھوں نے انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ پاکستانی فورسز کی درندگی کا نوٹس لیں اور انھیں عدالتی کٹہرے میں لائیں ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

تفتان پاکستانی فوج کی درندگی ڈرائیوروں کو باندھ کر گرم ریت پر پھینک دیا

جمعرات مئی 23 , 2024
تفتان پاکستانی قابض فورسز کی درندگی جاری گاڑیوں کے انجنوں میں ریتی ڈال کر ڈرائیوروں کو ننگے پاوں تپتی ریت پر کھڑا کرکے سزائیں دیں ۔تفصیلات کےمطابق بلوچ افغان بارڈر پر تفتان کے دو نوجوان رہائشیوں کو پاکستان آرمی کے اہلکار پکڑ کر ان کے گاڑیوں کے انجنوں میں ریتی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ