کولواہ: پاکستانی فوج کے کیمپ پر مسلح حملہ،خاران بم حملوں کی ذمہداری قبول کرلی گئی

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے کولواہ میں کھڈ ءِ ہوٹل، شورُک کے مقام پر قائم پاکستانی فوج کے کیمپ کو مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے کیمپ پر راکٹ و دیگر ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ اس دوران شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آواز سنی گئی۔ حملے کے نتیجے میں فورسز کو نقصانات اٹھانے کی اطلاعات ہیں۔

آخری اطلاع تک مزکورہ حملے کی ذمہداری کسی مسلح تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

دوسری جانب خاران میں آئی ایس آئی کے دفتر اور ڈی پی او کے رہائش گاہ پر گذشتہ روز ہونے والے حملوں کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے قبول کرتے ہوئے جاری بیان میں کہاہے کہ گزشتہ روز10 مئی کو 3 بجے کے قریب ہمارے سرمچاروں نے خاران شہر میں سیکریٹریٹ روڈ پر واقع پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے دفتر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عزیز جکھرانی کی رہائش گاہ پر بیک وقت تین بم حملے کیے۔

انھوں نے کہاہے کہ عزیز جکھرانی پاکستانی خفیہ اداروں کا ایک کٹھ پتلی افسر ہے، جس کو خاران میں لانے کا بنیادی مقصد لوکل پولیس اہلکاروں کو آزادی پسند سرمچاروں سے دست و گریباں کرنا ہے۔

ہمارے اس طرح کے حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

کوہلو: گوریلا کمانڈر جنرل شیر محمد مری کے 31 ویں برسی کے مناسبت سے ان کے مزار پر پھول نچھاور و چادر چڑھائی گئی

اتوار مئی 12 , 2024
کوہلو : بلوچ لیجنڈری گوریلا کمانڈر جنرل شیر محمد مری کے اکتیسویں برسی کے مناسبت میں سول سوسائٹی کی جانب سے نیصوبہ قبرستان میں ان کے مزار پر پھول نچھاور کرکے چادر چڑھائی گئی، شرکاء نے جنرل شیر محمد مری کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے لیے خصوصی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ