کیچ تربت سول سوسائٹی کے ڈپٹی کنوینر سماجی کارکن جمیل عمر کو دوست سمیت مسلح افراد نے اغوا کرلیا۔
اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے تربت سول سوسائٹی کے ڈپٹی کنوینر اور متحرک سماجی کارکن جمیل عمر کو آج شام 6 بجے کولواہ سے تربت آتے ہوئے بلور کے قریب اغوا کرلیا۔ جمیل عمر اپنے ایک دوست ثنا بلوچ کے ہمراہ دو دن قبل کولواہ گئے تھے اور جمعرات کی شام واپس آرہے تھے۔ ذرائع کے مطابق موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ بھی کی اور اس کے بعد دونوں کواسلح کے زور پر اغوا کرلیا۔
علاوہ ازیں شال نواں کلی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے امام مسجد قتل۔ تفصیلات کے مطابق شال کے نواحی علاقے نواں کلی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے امام مسجد کو قتل کردیا۔ ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر نعش کو اسپتال منتقل کردیا ، مزید تفتیش پولیس کررہی ہے۔