قلات اور گوادر سے تین لاشیں برآمد، دو کی شناخت ہو گئی

بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگچر کے قریب سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جن میں سے ایک کی شناخت سیف اللہ ولد رحیم داد کے نام سے ہوئی ہے۔ اہل خانہ کے مطابق، سیف اللہ 11 جون 2025 سے جبری گمشدگی کا شکار تھے۔

دوسری لاش کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی، جبکہ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کر دیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب، بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے علاقے نیا آباد میں بھی جھاڑیوں سے ایک لاش برآمد ہوئی ہے، جس کی شناخت فیصل حاصل کے نام سے ہوئی ہے۔

فیصل چند روز قبل لاپتہ ہوئے تھے۔ پولیس اور اسپتال ذرائع کے مطابق لاش کئی دن پرانی ہے اور اسے جھاڑیوں میں چھپا کر رکھا گیا تھا۔

فیصل کے اہلِ خانہ کا دعویٰ ہے کہ ان کا موبائل فون تاحال آن ہے اور اسے نامعلوم افراد استعمال کر رہے ہیں۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

امریکہ کے ایران پر فضائی حملے، جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا

اتوار جون 22 , 2025
امریکہ نے ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر فضائی حملے کیے ہیں جن میں ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان حملوں کو “کامیاب اور ضروری” قرار دیا ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق، حملے میں فرڈو، نطنز اور اصفہان کے مقامات پر قائم جوہری […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ