خضدار اورماڑہ حادثات میں 4 بچیاں ھلاک ،دو افراد زخمی ہوگئے

خضدار (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان ضلع خضدار تحصیل وڈھ کے علاقہ زیرینہ وہیر کلی بھادین ملازئی میں چھوٹے بچوں میں گلے کی بیماری ایک وبا کی شکل اختیار کر گئی۔ ایک ہی گھر کے تین بچے جاں بحق۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل وڈھ کے علاقہ زیرینہ وہیر میں گلے کی بیماری وبائی شکل اختیار کرلی ہے جس سے تین بچے جاں بحق ہوگئیں اور درجنوں بچے بیماری میں مبتلا ہیں ۔ مقامی لوگوں نے محکمہ صحت و ضلعی انتظامیہ سے فوری ایکشن لینے کی اپیل کی ہے ۔

دوسری جانب خضدار شادی کی تقریب غم میں بدل گئی۔ نکاح کے بعد باراتیوں کی گاڑی سے ایک لڑکی گرکرھلاک ۔ تفصیلات کے مطابق خضدار کلی شاہ محمد نزد ورکرز اسکول ایریا میں ہونے والی شادی غم میں بدل گئی ۔

اطلاعات کے مطابق محلہ کھنڈ شاہوانی آباد سےنکاح پڑھنے کے بعد باراتیوں کی گاڑی واپس جاری رہی تھی کہ بے احتیاطی ناچ گانے کے باعث لڑکی گرکر شدید زخمی ہوگئی جنہیں ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئی ۔

دریں اثناء اورماڑہ تربت سے کراچی جانے والی کرولا گاڑی حادثے کا شکار، حادثے کے نتیجے میں نصر اللہ اور عبد الرحمن نامی دو افراد زخمی ہوئے۔ زخمی ہونے والے دونوں افراد کا تعلق کیچ کے مرکزی شہر تربت سے بتایا جاتا ہے۔

تاہم حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اور کوسٹل ہائی وے پولیس کے اہلکاروں نے بروقت جائے وقوعہ پر پہنچ کر دونوں زخمیوں کو ریسکیو کر کے بذریعہ ایمبولینس اورماڑہ میں پی این ایس درمان جاہ ہسپتال منتقل کر دیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

گوادر پاکستانی فورسز نے نوجوان کو جبری لاپتہ کردیا

جمعہ نومبر 8 , 2024
گوادر (مانیٹرنگ ڈیسک)گوادر سے نوجوان پاکستانی فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ ۔ تفصیلات کے مطابق وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ گوادر سے نوجوان کو لاپتہ کر دیا گیا ۔ انھوں نے خاندانی زرائع کاحوالہ دیتے ہوئے کہاہے کہ نعمان ولد […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ