صحافت کا عالمی دن ، خضدار چمروک بم دھماکہ، صدر پریس کلب ھلاک، متعدد زخمی

خضدار چمروک کے مقام پر بم کا  زوردار دھماکہ ، خضدار پریس کلب رجسٹرڈ کے صدر  موقع پر  ھلاک ہو گئے ، تفصیلات کے مطابق خضدار چمروک کے علاقے میں دھماکہ ہوا جس میں خضدار پریس کلب کے صدر اور جمعیت علما ءاسلام کے صوبائی نائب امیر مولانا صدیق مینگل موقع پر ھلاک  جبکہ 9 افراد زخمی ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ایس ایچ او سٹی کے مطابق محمد صدیق مینگل اپنے گھر سے یونیورسٹی جارہے تھے۔

واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

آپ کو علم ہے  گذشتہ سال اگست میں ان پر کھٹان بند کے ایریا میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے قاتلانہ حملہ کیا تھا تاہم وہ اس  حملے میں محفوظ رہے تھے۔

آپ جانتے ہیں آج بروز جمعہ 3مئی کو آزادی صحافت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ مہذب معاشرہ کا ماننا ہے کہ آزاد پریس عالمی اہمیت کے مسائل اجاگر کرنے کے لیے ناگزیر ہے، موسمیاتی تبدیلی، گرین ٹیکنالوجیز کی آگاہی میں میڈیا کا کردار اہم ہے۔

دوسری جانب دنیا بھر میں صحافیوں کو اپنا کام کرنے میں چیلنجز کا سامنا ہے، صحافیوں کی سیکورٹی کے لیے اقدامات کیے جائیں تاکہ وہ بلاخوف رپورٹنگ کرسکیں۔

اس طرح ان کا کہنا ہے  میڈیا قومی مفاد مدنظر رکھتے ہوئے ذمہ دارانہ اور درست رپورٹنگ کرے، میڈیا کو جعلی خبروں کے سدباب اور اخلاقی اقدار کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے۔جبر سے لڑنا اور سچائی سامنے لانا ہی آزادی صحافت کے عالمی دن کا پیغام ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

خضدار  دو سگے بھائی بھی جان کی بازی ہار گئے،زامران میں جاسوس کیمرے اڑادیئے گئے

جمعہ مئی 3 , 2024
خضدار چمروک دھماکہ میں مزید افراد ھلاک ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق خضدار چمروک دھماکے میں صدر خضدار پریس کلب مولانا صدیق مینگل سمیت دو اور نوجوان محمد کریم اور محمد وارث زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ھلاک ہو گئے ، ھلاک  نوجوان سگے بھائی بتائے جاتے ہیں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ