خضدار  دو سگے بھائی بھی جان کی بازی ہار گئے،زامران میں جاسوس کیمرے اڑادیئے گئے

خضدار چمروک دھماکہ میں مزید افراد ھلاک ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق خضدار چمروک دھماکے میں صدر خضدار پریس کلب مولانا صدیق مینگل سمیت دو اور نوجوان محمد کریم اور محمد وارث زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ھلاک ہو گئے ، ھلاک  نوجوان سگے بھائی بتائے جاتے ہیں ، دونوں نوجوان معروف عالم دین علامہ حافظ عبدالرشید ساسولی کے کزن بتائے جاتے ہیں۔

علاوہ ازیں بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے زامران میں گذشتہ رات مسلح افراد نے پاکستان فوج کی جانب سے نصب جاسوس کیمرے اور ان سے منسلک سولر پلیٹس کو فائرنگ کرکے تباہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق ساہ دیم کے علاقے میں مذکورہ کیمرے نصب تھے جو خودکار طور پر نقل و حرکت کو ڈیٹیکٹ کرنے سمیت رات کے وقت بھی دیکھنے کی صلاحیت رکھتے تھے۔

آخری اطلاع تک مذکورہ حملے کی ذمہداری  تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

بلوچستان فائرنگ و حادثات 4 افراد ھلاک 9 زخمی ، شال دن دہاڑے گاہک لٹ گئے

جمعہ مئی 3 , 2024
حب شہر میں ساکران آفتاب چوک کے قریب فائرنگ شوکت ولد کریم نامی  ایک شخص ھلاک جبکہ دوسرا شخص زخمی ہوگیا ، مسلح ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ اس طرح  بلوچستان کے علاقے چمن میں نا معلوم افراد کی فائرنگ کی زد میں آ کر ایک شہری زخمی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ