خضدار،سوراب ،بارکھان حادثات واقعات بچے سمیت 4 افراد ھلاک

بارکھان عیشانی موضع ناکامی کے نزدیک دوھولہ ندی میں ایک نعش ملی ہے جس کی شناخت داد علی ولد حاجی میرجان  گنگرانی بلوچ سے ہوا ہے ۔ نعش کو بارکھان ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

خضدار سے 150کلو میڑ جنو ب کی جا نب این 25شاہر اہ سو نا روکے مقام پر بینک ملاز مین کی گاڑی کو حا دثہ پیش آ یا جس کے نتیجے میں محمد یسین اور غلا م قادر مو قع پر ھلاک ہو گئے ،جب کہ مو لا بخش اور خا تو ن صو بیہ خان زخمی ہو گئی۔

لیویز احکا م نے لا شو ں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیاجہا ں ضر وری کا رو ائی کے بعد لا ش ورثا ء کے حو الے کر دی گئی۔حادثہ کے متعلق مقامی انتظامیہ تفتیش کررہی ہے۔

سوراب میں پک اپ گاڑی کی ٹکر سے بچہ ھلاک ہو گیا ۔  تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزشال تا کراچی قومی شاہراہ پر سوراب مل مدرسہ کے مقام پر پک اپ گاڑی کی ٹکر سے طالب عالم ناصر ولد خیر اللہ موقع پر  ھلاک ہو گیا ہے ۔

جس کی نعش کو ضابطے کی کا رروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں مزید کا رروائی جا ری ہے ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

بھارت،ٹرک اور مسافر بس  ٹکراگئے،18افرا ہلاک،19 زخمی

بدھ جولائی 10 , 2024
نئی دہلی  بھارت کی ریاست اتر پردیش میں مسافر بس دودھ سپلائی کرنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے۔ بھارت کی ریاست اتر پردیش میں انائو کے ضلع مجسٹریٹ گورانگ راٹھی نے بتایا کہ ڈبل ڈیکر بس بہار سے دہلی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ