پاکستانی فوج کشی دوران تین افراد قتل ، فائرنگ دیگر حادثات میں 6 افراد ھلاک ہوگئے

راولپنڈی قابض پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع پشین میں  فوج کشی  فائرنگ کرکے تین افراد کو ھلاک جبکہ ایک کو گرفتار کرلیا ہے ۔


آپ کو علم ہے بلوچستان میں پاکستانی فورسز کی جانب سے فوج کشی جاری ہے ۔

علاوہ ازیں  نوکنڈی کا رہائشی ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے ھلاک ،تفصیلات کےمطابق نصیر احمد ولد لشکری زامباد گاڑی میں راجے سے نوکنڈی کی طرف آرہا تھا جہاں ڈاکوﺅں نے ان کا پیچھا کیا، نہ رکنے پر ڈاکوﺅں نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس سے نصیر احمد کے سر پر گولی لگی اور وہ موقع پر ھلاک ہوگیا۔ بعد ازاں نعش ہسپتال لے جایا گیا، قانون نافذ کرنے والے ادارے مزید تفتیش کررہے ہیں۔

اس طرح منگچر میں فائرنگ سے ایک شخص قتل ایک زخمی ہوگیا۔ مغل کوٹ خالق آباد منگچرمیں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل جبکہ ایک کو زخمی کردیا۔ قتل ہونے والے کی شناخت عیدمحمد شاہوانی عرف ماسٹر اور زخمی کی شناخت عزیز اللہ لانگو کے نام سے ہواہے۔ فوری طور پر قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکے ہیں، پولیس اس حوالے سے مزید تفتیش کررہی ہے۔

دوسری جانب نوکنڈی کے قریب آر سی ڈی شاہراہ سے  ایک شخص کی نعش برآمد ، لیویز کے مطابق نعش گزشتہ رات آر سی ڈی شاہراہ نوکنڈی کے قریب لا کر رکھی  گئی ہے ، جسے شناخت کیلئے آر ایچ سی میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

دریں اثناء شال  کے سریاب روڈ ولی جیٹ مین روڈ ٹریفک حادثہ پیش آیا، تفصیلات کے مطابق دو گاڑیاں اور موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 2افراد موقع پر ھلاک ہو گئے جبکہ 3زخمی ہوئے، ذرائع کے مطابق ولی جیٹ مین روڈ سریاب پر مسجد کی تعمیر کے باعث آئے روز حادثات روز کا معمول بن چکے ہیں۔

خضدار زہری زالکان کلی اعظم خان میں گھریلو ناچاقی سے تنگ آ کر نوجوان نے خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق خضدار کے تحصیل زہری میں کلی اعظم خان میں گھریلو ناچاقی سے تنگ آکر ریاض احمد ولد غلام مصطفی قبیلہ جتک نے چھری کے ذریعے اپنے جان لینے کی کوشش کی متوفی کوزخمی حالت میں سول ہسپتال لے جایاگیا جوکہ زخموں کی تاب نہ لاکر رستے میں ہی چل بسا۔

مقامی انتظامیہ نوجوان کے خودکشی کے متعلق تفتیش کررہی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کیچ لاپتہ افراد کی بازیابی کیلے جاری دھرنوں میں شرکت کی اپیل کرتے ہیں ۔ترجمان بی وائی سی

بدھ اپریل 24 , 2024
بلوچ یکجہتی کمیٹی بی وائی سی کے ترجمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ جبری گمشدگی کے معاملات ایک نازک موڑ پر ہیں، اور پرامن مظاہرین کو جھوٹے وعدوں کے ذریعے ورغلا نا انتظامیہ کا ناقابل قبول عمل ہے۔ ہم ان کھوکھلی یقین دہانیوں کو یکسر مسترد کرتے ہیں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ