بلوچستان فائرنگ و حادثات 5افراد ھلاک 4 زخمی

حب کراچی سے وندر کیلئے سریا کا ٹرک لوڈ کر کے آنے والے ٹرک کو حب کے قریب رئیس گوٹھ جہاں پر ہر قدم پر پولیس موبائل ناکہ ،موچکو پولیس ،کسٹم اور رینجرز چیک پوسٹ قائم ہیںکے مقام سے 4نامعلوم مسلح ڈاکو ٹرک کومالک عبدالرزاق مگسی اور ڈرائیور سمیت اسلحہ کے زور پر اغوا کر کے فرارہوگئے۔

تاہم کافی دیر گزرنے کے باوجود جب ٹرک مالک کا اپنے اہل خانہ سے فون پر رابطہ نہ ہو ا تو پولیس کو اطلاع دی گئی جس پر کراچی پولیس نے ورثا کو کراچی اسپتال کے سرخانے میں موجود نعش کی شناخت کرائی جس میں ا±سکی شناخت ٹرک مالک عبدالرزاق مگسی کے نام سے ہوئی بتایا جاتا ہے کہ ٹرک ڈرائیور بھی کراچی کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہے جسکی دونوں ٹانگیں کاٹ دی گئی ہیں۔ مقتول ٹرک مالک عبدالرزاق حب چیزل آباد کا رہائشی تھا مقتول کے عزیز واقارب کیمطابق واردات رئیس گوٹھ حب بائی پاس کی جانب کوسٹ گارڈ چیک پوسٹ کے آس پاس ہو ئی ہے ۔ مقتول کے رشتہ داروں کے مطابق اغوا کار پہلے ٹرک کو حب کی طرف لارہے تھے کہ اچانک انکا ارادہ بدلہ اور ٹرک کو واپس حب ریورڈ روڈ کی طرف موڑ دیا گیا اور حب ریورروڈ پر چڑھنے سے قبل ہی مسلح اغوا کاروں نے ٹرک مالک کو قتل کر کے نعش ویرانے میں پھینک دی جبکہ اسے ناردرن بائی سے سپرہائی وے لے گئے مقتول کے رشتہ داروں کے مطابق جس علاقے میں واردات ہوئی ہے وہاں پر نہ صرف پولیس بلکہ کوسٹ گارڈز اوبلوچستان فائرنگ و حادثات 5افراد ھلاک 4 زخمیر رینجرز کی چیک پوسٹیں بھی قائم ہیں اور کراچی پولیس ابھی تک مقتول کے قاتلوں کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔

لورالائی ناصرآباد میں معمولی رقم کے لین دین پر تنازعہ پر جھگڑا، فائرنگ سے ایک شخص روزی خان ولد باز خان شدید زخمی ہوگیا، جسے لورالائی ہسپتال لے جایا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، لورالائی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ادھر پنجگور کے علاقے دزناپ میں پولیس اور مشتبہ افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ایک شخص زخمی حالت میں گرفتار پولیس ذرائع کے مطابق پولیس پارٹی دزناپ کے علاقے گشت میں تھے کہ ایک موٹر سائیکل سوار کو رکھنے کا اشارہ کیا ملزمان رکھنے کے بجائے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کی پولیس کی جوابی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار ایک شخص زخمی حالت اور انکے ایک اور ساتھی گرفتار ہوئے گرفتار افراد سے دو ٹی ٹی پستول اور موٹر سائیکل برآمد کرلئے ہیں۔

علاوہ ازیں ہرنائی شاہرگ کوئلہ کان میں حادثہ ایک کانکن ھلاک۔ ریسکو ذرائع کے مطابق کانکن کی نعش مزدوروں نے اپنی مدد آپ کے تحت کان سے نکال دیا ۔ کانکن کی شناخت محمد یعقوب ولد ابن یامین عمر 48 سال ساکن کوہستان بتایا گیا ہے، ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

نوکنڈی کے قریب ٹریفک حادثہ دو افراد ھلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے ۔آمدہ اطلاعات کے مطابق شال تفتان شاہراہ وائرچاہ لانڈی کے قریب زامباد گاڑی تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں ھلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے زخمیوں کو مقامی ہسپتال میں طبی امداد دی گئی۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

ذاتی ضرورتوں پر قومی فریضہ کو ترجیح دیتی ہوں - انسانی حقوق کے کارکن ملازمت سے برخاست، بیبو قمبرانی

جمعہ اپریل 5 , 2024
بلوچ انسانی حقوق کے سرگرم کارکن کامریڈ بیبو قمبرانی نے سرکاری ملازمت پر معطلی پہ سوشل میڈیا پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "بطورِ زندہ سماج کے زندہ شہری ہر انسان کا اس کے اپنے سماج یا قوم کیساتھ ایک مخصوص ناطہ جڑا ہوتا ہے اور اسی ناطے ہماری […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ