بلوچستان فائرنگ اور دیگر حادثات  میں دو ایف سی اہلکاروں سمیت 4 افراد ھلاک ،دو مغوی بچے بازیاب

خاران شہر شاپنگ بازار کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ھلاک ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق خاران میں بازار شاپنگ روڑ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص شدید زخمی ہوا۔  جسے طبی امداد کیلئے سول ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔

مذکورہ  شخص شاپنگ بازار کے قریب پرائیویٹ میڈیکل اسٹور چلا رہے تھے ، تاہم اب تک قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکا جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی۔

ادھر مستونگ  اسکول سے چھٹی کرکے گھر جانے والا طالب علم قتل، مستونگ کے نواحی علاقہ ببری کے رہائشی نوجوان نویں کلاس کے طالبعلم زوہیب جان ابابکی درینگڑھ ہائی اسکول سے چھٹی کرکے اپنی موٹر سائیکل پر گھر جاتے ہوئے مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کرکے فرار ہوگئے۔

نعش  ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد میت ورثا کے حوالے کردی گئی۔ قتل کے محرکات سامنے نہیں آسکے۔ مزید تحقیقات لیویز فورس کررہی ہیں۔

لسبیلہ کے ضلعی صدرمقام اوتھل میں مرکزی شاہراہ انگاریہ اسٹاپ کے قریب ٹریکٹر اور پک اپ گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں ٹریکٹر ڈرائیور موقع پر ہی ھلاک ہوگئے۔ جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

نعش کو DHQ ہسپتال اوتھل منتقل کردیا گیا جہاں پر ھلاک شخص کی شناخت خالد انگاریہ کے نام سے ہواہے، جو حاجی روزی خان گوٹھ اوتھل کا رہائشی ہے۔

کوہلو کے سب تحصیل سفید کے علاقے مخماڑ میں اغوا کاروں کی جانب سے چند روز قبل دو کمسن بچوں کو اغوا کیا گیا تھا واقعہ کی ایف۔آئی-آر بچوں کے والد کی مدعیت میں لیویز تھانہ سفید میں درج کیا گیا ۔

لیویز فورس نے بچوں کو بازیاب کرکے ایک ملزم بنام بزدار ولد مندو کو گرفتار کر لیا ہے گرفتار ملزم نے انکشاف کیا کہ کم سن بچوں کو سیاہ کوہ کے پہاڑی سلسلے کے مقام پر لے جایا گیا ہے۔  لیویز حکام کے مطابق دیگر دونوں ملزمان کی گرفتاری کے لئے لیویز فورس کی کاروائیاں جاری ہے گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کےلئے لیویز صدر تھانہ کوہلو منتقل کردیا گیا ہے۔

ادھر پنجگور پروم میں گزشتہ روز ایف سی اہلکار کی فائرنگ سے دو ایف سی اہلکار ہلاک  دو زخمی ہوگئے ہیں ۔

دریں اثناء پنجگور کے دہی علاقہ رائی نگور کے زمیندار حاجی گل محمد کے باغات میں موجود گندم کی تیار فصل اور مشینری کو نامعلوم افراد نے آگ لگا کر نذر آتش کردیا گیا۔ جس میں موجود تریشر مشین اور ٹریکٹر جل کر خاکستر ہوگئے۔

خضدارلیویز اورپولیس کی مشترکہ کاروائی خضدارجعفرآباد سے چوری کی گئی گاڑی باغبانہ سے برآمد ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب خضدار جعفرآباد سے ایک Mira کارگاڑی چوری ہوئی تھی جسکی رپورٹ مالک نے پولیس صدر تھانہ خضدار میں درج کی تھی ۔ خضدار لیویز خفیہ اطلاع پر باغبانہ ایریا میں چھاپہ مار کر کاروائی کرکے Mira گاڑی کو برآمد کرلی ۔ تاہم ملزمان موقع سے فرار ہوئے تھے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔  انہیں بھی جلد گرفتار کرلیا جائیگا ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

فدائی خلیف عرف اسلم تحریر - زینب بلوچ

منگل مئی 14 , 2024
اس دنیا میں بہت سے لوگ پیدا ہوتے ہیں کچھ ایسے لوگ ہوتے ہیں جو تاریخ کے پنوں میں جگہ بناتے ہیں جو لوگ تاریخ میں زندہ ہوتے ہیں وہ عظیم مانے جاتے ہیں ۔ شہید فدائی خلیف عرف اسلم انہی لوگوں میں شمار ہوتا ہے جو کم عمری میں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ