تربت : آل پارٹیز کیچ کا اجلاس منعقد، ضلع کیچ میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور وولٹیج کی کمی کیخلاف کل 9 جولائی تا 11 جولائی کو شہید فدا چوک پر علامتی احتجاجی کیمپ اور 11 جولائی کو احتجاج مظاہرہ کیاجائیگا. تفصیلات کے مطابق آل پارٹیز کیچ کا اجلاس ڈپٹی کنوینئر کامریڈ ظریف زدگ کی زیر صدارت بی این پی عوامی کے دفتر میں منعقد ہوا۔
آل پارٹیز کیچ کے شرکا نے کہاکہ واپڈا کے ناروا سلوک سے عوام تنگ آچکاہے اب واپڈا کیخلاف عوامی مزاحمت کے سوا کوئی چارہ نہیں۔
انھوں نے کہاکہ ہم نے واپڈا کو پندرہ دن پہلے پریس کانفرنس کے ذریعے ڈیڈلائن دیاتھا مگر واپڈا نے اس کو سنجیدگی سے نہیں لیا،لہذا اب واپڈا کی من مانیوں کیخلاف کل بروز منگل 9جولائی سے احتجاج کا آغاز کیا جائے گا اس سلسلے میں شہید فدا چوک پر احتجاجی کیمپ لگایا جائیگا، اور 11جولائی کو واپڈا کیخلاف عوامی احتجاج کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
نیشنل پارٹی کی جانب 10جولائی کو واپڈا کیخلاف احتجاج کی حمایت کیاگیا،جبکہ مکران کی سطح پر پنجگور وگوادر کے آل پارٹیز کو اعتماد میں لیکر مکران کی سطح پر بھی احتجاج کا فیصلہ کیا جائیگا.
اجلاس میں کیچ کے عوام سے اپیل کیاگیاکہ وہ واپڈا کی من مانیوں اور زیادتیوں کیخلاف سیاسی جماعتوں اور آل پارٹیز کیچ کا ساتھ دیں اور عوامی احتجاج میں شامل ہو کر واپڈا کیخلاف احتجاج کریں.
اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ وکلا برادری، ٹیچرز ایسوسی ایشنز اور سول سوسائٹیز اور طلبہ تنظیموں سے بھی رابطہ کرکے احتجاج میں شامل کیا جائیگا۔
اجلاس میں کامریڈ ظریف زدگ،نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر یونس جاوید،بی این پی مینگل کے رہنماں خان محمدجان گچکی،میران حیات، جمعیت علما اسلام کے رہنما عبدالحفیظ مینگل،مرکزی جمعیت اہل حدیث کیچ کے رہنما یلان زامرانی،انجمن تاجران کے سیکرٹری جنرل نثار احمد جوسکی،ترجمان انجمن تاجران عقیل احمد، تربت پریس کلب کے جنرل سیکرٹری ماجد صمد ، زاہد دشتی اور دیگر سیاسی کارکنان نے اجلاس میں اظہار خیال کیا۔ جبکہ اجلاس میں بی این پی عوامی کے زبیر اسماعیل،زاہد جلیل،نیشنل پارٹی کے اکبر سیاہل ودیگر موجود تھے.