جھل مگسی بس اڈے میں فائرنگ، دو افراد قتل ،شال مستونگ واقعات میں 2 افراد ھلاک

جھل مگسی  بس اڈے میں  نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہو گئے۔


ھلاک ہونے والوں کی شناخت محبوب علی مگسی اور میر محمد مگسی کے نام سے ہوا ہے جو بس اڈھ میں گاڑی کا انتظار کر رہے تھے ۔ نعشیں ہسپتال پہنچادیئے گئے بعد ازاں پوسٹ مارٹم   کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیئے  گئے ۔

علاوہ ازیں مستونگ کے علاقے کڈ کوچہ میں دو گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔ انہیں علاج کے لیے ہسپتال لے جایا گیا۔

دریں اثناء بلوچستان میں کانگو وائرس سے متاثرہ ایک اور  مریض دم توڑ گیا ، جبکہ 3 کی حالت تشویشناک ہے، مزید 4 کیس سامنے آگئے ہیں۔  کانگو وائرس سے متاثرہ 1 خاتون گزشتہ روز  دم توڑ گئی  جس کا  تعلق قلعہ سیف اللہ  سے تھی ۔ جبکہ آج ھلاک ہونے والے عبدالقیوم کا تعلق غوث آباد شال سے ہے۔مزید 4 مریضوں میں کانگو وائرس کی تشخیص ہوا ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

ڈاکٹر دین محمد بلوچ کی جبری گمشدگی کو 15 سال مکمکل ، نیدرلینڈز میں پمفلٹ تقسیم۔ بی این ایم

جمعہ جون 28 , 2024
بلوچ نیشنل موومنٹ نیدرلینڈز چیپٹرکی جانب سے ڈاکٹر دین محمد بلوچ کی 15 سال جبری گمشدگی کے خلاف نیدرلینڈز کے شہر نورد ہالینڈ، زیڈ ہالینڈ، نورڈ ہالینڈ، زیلینڈ، نورد، ہالینڈ ، برابانٹ، لمبرگ، یوٹریچٹ، گیلڈرلینڈ، فلیولینڈ، اوورجیسل، ڈرینتھ، فریز لینڈ، گروننگن میں پمفلٹ تقسیم کیا گیا ڈاکٹر دین محمد بلوچ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ