خضدار: آواران پاکستانی فورسز کے ہاتھوں 3افراد جبری لاپتہ

بلوچستان کے ضلع خضدار تحصیل وڈھ سے اطلاعات ہیں کہ پاکستانی فورسز نے نزیر احمد ولد ماسٹر دین محمد نامی ایک شخص کو حراست میں لے کر نامعلوم جگہ منتقل کرکے جبری لاپتہ کر دیا ہے۔

اس طرح ضلع آواران کے تحصیل جھاو نودڑہ سے پاکستانی فورسز خفیہ اداروں نے چھاپہ مار کر سیٹھ محمد ہاشم ولد لال محمد اور کریم نامی دو افراد کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق ہاشم کو گزشتہ سال جولائی میں فورسز نے حراست میں لیکر تشدد کا نشانہ بناکر لہولہان کرکے نیم مردہ حالت میں چھوڑ دیا تھا ،بعد ازاں انھیں لواحقین نے ہسپتال پہنچادیا تھا جہاں علاج کے بعد وہ مرنے سے بچ گئے تھے۔

لواحقین نے انسانی حقوق کے اداروں اور سوشل میڈیا پر آواز اٹھانے کی اپیل کی ہے ۔

علاقائی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستانی فورسز گزشتہ تین دن سے جھاو کوٹو نامی گاوں کے مقام پر لوگوں کو چیک پوسٹ پر اتار کر ہراساں کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

کیچ آپریشن، بازیاب افراد دوبارہ لاپتہ، آواران جنگی ہیلی کاپٹروں کی گشت جاری

جمعرات جون 6 , 2024
بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے دشت میں پاکستانی فورسز آپریشن میں مصروف ہیں۔ علاقائی ذرائع کا کہنا ہے  کہ دشت کے مختلف علاقوں شولیگ، زرین بُگ، ملائی نگور، فرنٹ بازار و گردنواح میں فورسز آپریشن کررہی ہے اس دوران گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔ پاکستانی فورسز نے دوران […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ