ضلع خضدار زہری میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے نوجوان ھلاک ۔
تفصیلات کے مطابق زہری کے علاقہ یوسی بلبل میں بجلی کی کرنٹ لگنے سے سفرخان ولد احمد خان سلمانجو ساکن بلبل کلائی نامی نوجوان زخمی ہوا ،جنہیں زہری نورگامہ ہسپتال لے جایا گیا ، مگر وہ پہلے سے ہی دم توڑ چکے تھے۔ڈاکٹروں نے معائنہ اور موت کی تصدیق کےبعد نعش کو ورثاء کے حوالے کردیا۔
علاوہ ازیں مانجھی پور 2 سالہ بچہ ڈوب کر ھلاک ، تفصیلات کے مطابق مانجھی پور کے قریب مانجھوٹی شاخ میں محمد حنیف کھوسہ نامی شخص کا دو سالہ بیٹا مانجھوٹی شاخ میں ڈوب کر ھلاک ہو گیا ،بچے کی میت گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا والدین غم سے نڈھال ہو گئے۔