خضدار ارباب کمپلیکس میں تاجر کو لوٹ لیا گیا ، مزاحمت پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا، ڈاکوباآسانی فرار، قومی شاہراہ بلاک کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق خضدار میں دن دیہاڑے ارباب کمپلیکس میں ڈاکوراج ، ہندوتاجرکولوٹ لیاگیا ۔ مزاحمت پر ہندوتاجر سنی کمار کو گولی مارکر زخمی کردیا اور ڈاکو فرار ہوگئے ۔ ہسپتال منتقل قومی شاہراہ کو گھوڑاچوک کے ایریا سے احتجاجاً تاجروں نے بند کردیا۔
دریں اثناءانجمن تاجران کے صدر نے اپنے بیان میں ارباب کمپلیکس میں تاجر کی دکان میں ڈکیتی کی مزمت کی ہے انہوں نے کہاہے کہ اب عوام اور تاجربرادری ڈاکووں اور رہزنوں کے رحم و کرم پر ہے ۔
خضدار اس وقت تاریخی بدامنی کے دور سے گزررہا ہے ، شہر میں عوام کی جان و مال محفوظ نہیں اس وقت تاجر برادری احتجاجاً روڈبندکیاہے لیکن ان سے اب تک کوئی پولیس و انتظامیہ کا نمائندہ ملنے کے لئے نہیں آیا ہے، اور نہ ہی جائے وقوع پر پہنچا ہے۔
انھوں نے کہاہے کہ اس سے قبل بازار میں تاجر سے لاکھوں روپے لوٹا گیا اور اس بار ارباب کمپلیکس میں ڈکیتی ہوئی ہے، جس میں ہندو تاجر سنی کمارکو فائرنگ کرکے زخمی کردیا اور لاکھوں روپے لوٹ کر ملزمان فرار ہوگئے ہیں۔
اسی طرح دیگر بہت سارے جرائم اسٹریٹ کرائمز روزانہ کی بنیاد پر ہورہے ہیں ،یہ صورتحال تاجروں کے لئے تشویشناک امر ہے ، انہوں نے واقعہ کی شدید الفاظوں میں مذمت کی ہے۔
دریں اثناء شال تھانہ نیو سریاب کے ایریا کلی گوہر آباد میں فائرنگ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب مسلح افراد نے فائرنگ کر کے قاری عنایت اللہ سمالانی نامی شخص کو قتل کر دیا۔