خضدارقومی شاہراہ پرتیز رفتارمسافر کوچ نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا،حادثہ میں دو افراد ھلاک ایک شدید زخمی ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق شال ٹو کراچی مرکزی شاہراہ نزد ایدھی سینٹر کے قریب تیز رفتار مسافر کوچ نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا دو افراد موقع پر ھلاک اور ایک شدید زخمی ہو گیا ۔
جنھیں ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیاگیا حادثہ مسافر کوچ کے تیز رفتاری کی باعث پیش آیا ھلاک افراد کا تعلق خضدار سے بتایا جارہا ہے۔
دریں اثناءجھالاوان کمپلیکس خضدارکے حدود میں مرکزی شاہراہ پر نجی دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی دکان میں موجود پیٹرول اور ڈیزل ضائع فائربریگیڈ بروقت پہنچنے کر آگ پر قابو کرشہرکو بڑے نقصان سے بچالیا۔