خضدار شوہر نے حاملہ بیوی کو قتل کردیا, مشکے مسلح افراد کی فائرنگ خواتین بچوں سمیت 4 افراد زخمی

بلوچستان کے ضلع خضدار میں شوہر نے حاملہ بیوی کو موبائل استعمال کرنے پر قتل کر دیا حکام کے مطابق واقعہ دو روز قبل خضدار کے تحصیل زہری نور گامہ میں پیش آیا۔

لیویز انتظامیہ کے مطابق انھیں دو روز قبل اطلاع ملی کے کسی گھر میں خاتون کا کرنٹ لگنے سے انتقال ہوگیا ہے، تاہم زہری اسپتال انتظامیہ نے موت کی وجہ گلہ دبانے سے بتائی جس کے بعد انتظامیہ نے کاروائی کرتے ہوئے اس شبے میں خاتون کے شوہر ملزم رحمت اللہ کو گرفتار کرلیا ہے-

لیویز حکام کے مطابق مقتولہ کی شوہر نے اعتراف جرم کرلیا ہے اور جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے بھی اعترافی بیان ریکارڈ کراتے ہوئے تسلیم کیا یےکہ اس نے اپنی اہلیہ کو موبائل استعمال کرنے پر قتل کیا ہے اسے شبہ تھا کہ اہلیہ موبائل سے کسی سے فون پر بات کرتی تھی۔

انتظامیہ کے مطابق رحمت اللہ کی شادی تقریباً تین سال قبل مقتولہ سے ہوئی تھی اور مقتولہ تین ماہ کی حاملہ تھی۔ ملزم کے خلاف خاتون کے والد کی مدعیت میں قتل اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

یاد رہے بلوچستان کے ضلع خضدار میں رواں ماہ کے دوران اس طرز کا دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل خضدار کے علاقے گریشہ سے تعلق رکھنے والے خاتون کو مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر تصویر شائع ہونے پر والد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جبکہ اس واقعہ میں ایک لڑکے کو بھی قتل کیا گیا-

عورت فاؤنڈیشن کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں گزشتہ پانچ سالوں ( 2019 تا 2023) میں خواتین پر تشدد کے 324 واقعات رپورٹ ہوئے۔ اس دوران غیرت کے نام پر خواتین سمیت 179 افراد کو قتل کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں مشکے کے علاقے گورکھائی میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت 3 بچے زخمی ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق ضلع آواران تحصیل مشکے کے علاقے گورکھائی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خارون اور بچوں سمیت چار افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

مشکے پولیس کے مطابق اتوار کی شام ساڑھے آٹھ بجے کے قریب مشکے کے علاقے گورکھائی میں چند لوگ کھیت پر لائٹ لگا کر گندم کی کھٹائی میں مصروف تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کر دی ۔جس سے چار افراد زخمی ہوئے جن میں تین بچے اور خاتون شامل ہیں، بچوں کی عمریں نو سے تیرہ سال ہے زخمیوں کو ایف سی کیمپ رندک نوکجو میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ان کو مزید علاج کے لیے خضدار منتقل کردیا گیا ۔ زخمیوں کے نام گل ناز بنت صوالی ، شہزاد ولد ابراہیم عمر13سال ، سہیلہ بنت بابر عمر 9سال اور نصیبہ بنت الہی بخش عمر9سال مشکے پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

ہوشاپ میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

پیر اپریل 29 , 2024
بلوچ لبریشن آرمی بی ایل اے کے ترجمان جیئند بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے گذشتہ شب کیچ کے علاقے ہوشاپ میں قابض پاکستانی فوج کے کیمپ کو ایک حملے میں نشانہ بنایا۔ انھوں نے کہاہے کہ ہوشاپ، دمب کے مقام پر قائم دشمن فوج کے کیمپ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ