
ابتدائی اطلاعات کے مطابق مسلح افراد آج صبح سویرے خاران شہر میں داخل ہوئے اور متعدد مقامات پر ناکہ بندیاں قائم کر لیں۔
اس دوران مسلح افراد نے پولیس تھانے پر مکمل قبضے کے بعد تمام قیدیوں کو رہا کر دیا۔
مسلح افراد کی جانب سے اس دوران خاران-کوئٹہ روڈ پر واقع ڈی آئی جی پولیس کمپلیکس اور سٹی پولیس تھانے پر شدید حملے کیے گئے، جبکہ شہر کے مختلف علاقوں سے فائرنگ اور زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح حملے کے دوران فائرنگ کی زد میں آ کر ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے، جبکہ حملہ آور کارروائی کے بعد پولیس کی ایک سرکاری گاڑی بھی اپنے ساتھ لے گئے۔
واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے، تاہم حکام کی جانب سے تاحال اس حملے اور نقصانات کے حوالے سے کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا ہے، اور نہ ہی کسی تنظیم نے اب تک ان کارروائیوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
