نصیر آباد،پنجگور ، حب فائرنگ و حادثات 3 افراد ھلاک ، خاتون سمیت دو زخمی


نصیرآباد میں دو مختلف واقعات میں ایک شخص کو قتل خاتون زخمی ہوگئیں ۔تفصیلات کےمطابق نصیرآباد کے علاقے پولیس تھانہ منگولی کی حدود مانجھوٹی کے علاقے میں ملزم نے مبینہ طور پر سیاہ کاری کے الزام میں فائرنگ کرکے  در محمد نامی شخص کو قتل جبکہ اپنی بیوی کو شدید زخمی کردیا ۔ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ کر نعش اور زخمی کو سول اسپتال منتقل کر دیا ۔

دوسرے واقع میں  نصیرآباد کے علاقے پولیس تھانہ بابا کوٹ کی حدود میں ممتاز نامی ایک شخص کی نعش  پولیس نے برآمد کرلی ہے ،  مزید تفتیش پولیس کر رہی ہے۔

پنجگور  گوران چیک پوسٹ پر لیویز کی فائرنگ سے ڈرائیور زخمی ، زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ۔لیویز کے مطابق مشتبہ زمباد گاڑی کو جب چیک پوسٹ والوں نے رکنے کا اشارہ کیا تو گاڑی ڈرائیور نے بھاگنے کی کوشش کی جس پر  انھوں نے فائرنگ کرکے اسے زخمی کرکے بعد ازاں گرفتار کرلیا گیا ۔

دریں اثناء حب  دریجی روڈ پر ڈھینگا کے مقام پر تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا بتایا جاتا ہے کہ حادثے کا شکار موٹر سائیکل سوار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا متوفی کی شناخت محمد حسین ولد لشکر گورانی مینگل کے نام سے ہوا ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

پنجگور ، مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ھلاک موٹرسائیکل لے اڑے، حب پٹرول پمپ مالک لٹ  گیا

ہفتہ اپریل 6 , 2024
پنجگور کے علاقے پیری جھلگ میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص موقع پر ھلاک ۔  پولیس ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے پیرے جھلگ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے بختیار  نامی ایک شخص ھلاک ہوگیا۔ نامعلوم مسلح افراد فائرنگ کے بعد مقتول کے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ