پنجگور ، مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ھلاک موٹرسائیکل لے اڑے، حب پٹرول پمپ مالک لٹ  گیا

پنجگور کے علاقے پیری جھلگ میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص موقع پر ھلاک ۔  پولیس ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے پیرے جھلگ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے بختیار  نامی ایک شخص ھلاک ہوگیا۔ نامعلوم مسلح افراد فائرنگ کے بعد مقتول کے موٹر سائیکل لے کر فرار ہوگئے۔ جس سے معلوم ہوتا ہے کہ مزکورہ شخص مزاحمت دوران ھلاک ہواہے ۔

نعش  ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ،اس سلسلے میں پولیس مزید تفتیش کررہی ہے.

علاوہ ازیں حب  لاکھڑا میں پیٹرول پمپ مالک لٹ گیا،مسلح ڈاکو اسلحہ کے زور پر پمپ مالک سے تقریبا ساڑھے چار لاکھ روپے اور موبائل فون لوٹ کر فرار۔ لاکھڑا شہر میں قائم الستار پیٹرلیم سروس کے مالک علی اصغر عرف علی گنگو جب پیٹرول پمپ سے تقریبا رات کے دس بجے کے وقت گھر کے لئیے نکلے تو لاکھڑا شہر سے تقریبا چار کلومیٹر دوری پر پریا کلمتی گوٹھ کے مقام پر دو نقاب پوش ڈاکووں نے ان کو پسٹل کے زور پر پکڑ کر تقریبا ساڑھے چار لاکھ روپے اور ایک عدد موبائیل فون لوٹ لیا جس کے بعد انہوں نے لاکھڑا پولیس کو اطلاع دی اور لاکھڑا پولیس نے فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ کر پیٹرول پمپ مالک کے ہمراہ ڈاکووں کا پیچھا کرنا شروع کیا مگر تب تک ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوچکے تھے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پنجگور میں فوج کشی دو افراد کے ھلاکت کی متضاد خبریں ، ایمبولنس و ہیلی کاپٹروں کی آمد

ہفتہ اپریل 6 , 2024
پنجگور کے علاقے گرمکان میں پاکستان نے فوج کشی کرتے ہوئے ایک گھر پر دھاوا بول کر ایک مکان پر چھاپہ مارنے کی کوشش کی اس دوران جھڑپ کا آغاز ہوا جس میں دو افراد ھلاک اور متعدد فورسز اہلکاروں کی ھلاکت کی اطلاعات ہیں ۔ علاقائی ذرائع کے مطابق […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ